ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: اردو اکیڈمی کی آئی اے ایس کوچنگ میں وطن پرستی کا مضمون پڑھانے کی تجویز - اترپردیش

اکیڈمی کے صدر راجا قاسم نے بتایا کہ اردو اکیڈمی کی پہلی میٹنگ میں انہوں نے دفتر میں بابائے قوم، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصویر لگانے کی تجویز رکھی ہے، جس پر صدر اور سکریٹری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تینوں تصاویر جلد ہی لگا دی جائے گی۔

اترپردیش کی اردو اکیڈمی
اترپردیش کی اردو اکیڈمی
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 11:35 AM IST

اترپردیش اردو اکیڈمی کے نو منتخب صدر راجا قاسم نے جمعہ کو منعقد ہوئی میٹنگ میں اکیڈمی سے متعلق تمام دفاتر میں بابائے قوم، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصویر لگانے، اردو کے فروغ کے لئے تمام کوچنگ سینٹر کھولنے اور اردو اکیڈمی کی جانب سے آئی اے ایس کی تیاری کے لیے چلنے والے کوچنگ میں وطن پرستی کا مضمون پڑھانے کی تجاویز رکھی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اردو اکیڈمی کی پہلی میٹنگ میں انہوں نے دفتر میں بابائے قوم، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصویر لگانے کی تجویز رکھی ہے، جس پر صدر اور سکریٹری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تینوں تصاویر جلد ہی لگا دی جائیں گی۔

اترپردیش کی اردو اکیڈمی

دوسری تجاویز انہوں اردو کے فروغ کے لئے تمام اضلاع میں اردو کوچنگ سینٹر کھولنے کی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا اکیڈمی کی رقم کو بدعنوانی سے بچانے کے لئے یہ ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: اردو اکادمی، مدرسہ تعلیمی بورڈ، حج کمیٹی سمیت متعدد منتظمہ کمیٹی کی تشکیل نو

انہوں تیسری تجاویز اکیڈمی کے ذریعہ چلائے جا رہے آئی اے ایس کوچنگ سینٹر میں وطن پرستی کا مضمون پڑھانے کی تجویز دی ہے۔ ان کے مطابق ان کی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نو تشکیل یو پی اردو کمیٹی میں انہیں حکومت کی جانب سے رکن منتخب کیا گیا حلانکہ اردو زبان سے ان کا کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔ راجا قاسم شروع سے بی جے پی کارکن رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.