ETV Bharat / bharat

سبرامنیم سوامی نے ٹرولرس کو کہا۔۔۔ - اردو نیوز

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے ایک ٹویٹ پر جب لوگوں نے ردعمل ظاہر کیا تو وہ بہت ناراض ہوگئے۔ انہوں نے ٹرول کرنے والوں کو 'اندھ بھکت' اور 'گندھ بھکت' تک کہہ دیا۔

Subramanian Swamy
سبرامنیم سوامی
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 9:37 AM IST

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کا ایک ٹویٹ وائرل ہو گیا ہے۔ حالانکہ اس پر موصول ہونے والے ردعمل سے ناراض ہوکر سوامی نے دوبارہ ایک ٹویٹ کیا، جس نے کافی ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

دراصل، سبرامنیم سوامی نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ کیا کل اور آج صبح اس بات کی تشہیر نہیں کی گئی تھی کہ وزیر اعظم مودی آج جی۔ 7 کے اجلاس کو خطاب کریں گے۔ کیا انہوں نے ایسا کیا؟ اگر ایسا ہے تو براہ کرم مجھے ان کی تقریر بھیجیں۔ اس ٹویٹ کے بعد لوگوں نے سوامی پر سوالات اٹھائے اور انہیں سپر باس تک بتا دیا۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے یہاں تک کہا کہ کیا وزیر اعظم مودی کو جی۔ 7 اجلاس میں تقریر کرنے کے لئے سوامی سے اجازت لینا ہوگی۔

tweet
ٹویٹ

اسی طرح کے دوسرے بہت سارے رد عمل موصول ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ٹرول ہو گئے۔ اس سے ناراض سوامی نے پیر کی صبح ایک اور ٹویٹ کیا اور کہا کہ 'اندھ بھکت' اور 'گندھ بھکت' ٹویٹر پر میرے ایک سیدھا سا سوال کہ کیا پی ایم مودی نے جی -7 میں تقریر کی اور کیا کسی کے پاس اس کی ایک کاپی ہے؟ میں اسے پڑھنا چاہوں گا، سے اتنا خوفزدہ ہیں کہ چکر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں:

G7 Summit: بھارت جی 7 کا قدرتی اتحادی ہے

انہوں نے لکھا کہ بھارت کے علاوہ دیگر مدعو آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا کے لوگ تھے، جنہوں نے بات کی۔ سوامی کے ٹویٹ پر خوب ردعمل مل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.