ETV Bharat / bharat

سبودھ جیسوال سی بی آئی چیف مقرر - etv urdu

جیسوال سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے سربراہ رہے ہیں۔

cbi director
cbi director
author img

By

Published : May 25, 2021, 10:59 PM IST

سی بی آئی چیف کے نئے سربراہ کے طور پر آج سبودھ کمار جیسوال کو مقرر کیا گیا ہے۔ جیسوال 1985 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ہیں۔

ملک کی سب سے طاقتور تحقیقاتی ایجنسی، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے سربراہ کا عہدہ مارچ کے مہینے سے ہی خالی تھا۔ سی بی آئی چیف کے عہدے سے رشی کمار شکلا کے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی مرکزی ایجنسی اپنے نئے چیف کی تلاش میں تھی۔

اطلاعات کے مطابق سی بی آئی چیف کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لئے آج ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے شرکت کی۔

اس سے قبل جیسوال سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے سربراہ تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.