ETV Bharat / bharat

SIO on Budget 2023 بجٹ اقلیتوں کے ساتھ تعصب اور ناانصافی کو ظاہر کرتا ہے، ایس آئی او

ایس آئی او کا ماننا ہے کہ اقلیتی طبقات کے لیے مختص مرکزی تعلیمی بجٹ اقلیتوں کے ساتھ واضح ناانصافی ہے اور مرکزی حکومت نے اس کی بہتری کے لیے کوئی موقف نہیں لیا ہے۔ ملک کی مساوی ترقی کے لیے یہ نظریہ اچھا نہیں ہے۔ Union Budget for Minority

بجٹ اقلیتوں کے ساتھ تعصب اور ناانصافی کو ظاہر کرتا ہے، ایس آئی او

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 6:55 PM IST

دہلی: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے بجٹ 2023 پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ تعلیمی بجٹ، مساوی ترقی کے اہم مسائل کو حل کرنے اور پسماندہ طبقات کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ہے۔ یہ کورونا وبائی مرض کے ذریعہ پیدا ہونے والے علم میں نمایاں خلا کو پورا کرنے میں بھی ناکام ہے، جس کی وجہ سے اسکول اور کالج کی طویل بندشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے ملک بھر کے طلباء کے لئے پچھلے کچھ سالوں کو مشکل بنا دیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ قابل تعریف ہے کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ ہوا تھا، لیکن یہ کوٹھاری کمیشن اور نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے تعلیمی بجٹ میں جی ڈی پی کا چھ فیصد مختص کرنے کی سفارش سے کم تھا۔ سنہ 2019 کے بعد سے، تعلیم کا جی ڈی پی تناسب 2.9 فیصد پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے درحقیقت گزشتہ دو مالی سالوں کے دوران تعلیم پر اس کی توقع سے کم خرچ کیا۔

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کا کہنا تھا کہ اقلیتی تعلیمی اسکالرشپس کے حوالے سے، میرٹ کم اسکالرشپس میں بڑے پیمانے پر 365 سے 44 کروڑ تک کی کٹوتی کی گئی تھی، جو پری میٹرک اور ایم اے این ایف اسکالرشپس پر پابندی کے بعد بھی غیر مہذب رویہ ظاہر کرتی ہے۔ یہ تعلیم اور اقلیتوں کے وقار پر حملہ تھا۔ پچھلے بجٹ میں پری میٹرک اسکالرشپس کے لئے 900 کروڑ روپے مختص کرنے اور پھر انہیں منسوخ کرنے کے بعد، یہ اقلیتوں کے خلاف تعصب کو ظاہر کرتا ہے۔ پچھلے بجٹوں سے مدارس کے فنڈز میں زبردست کٹوتی حکومت کے اقلیتوں اور تعلیم کے معاملے میں ان کی ترقی کے واضح ایجنڈے کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو ایس ٹی ٹی اے ڈی اور نئی منزل جیسے سکل ڈویلپمنٹ پروگراموں کا بجٹ کروڑوں سے گھٹ کر محض 10 لاکھ روپے رہ گیا۔ تحقیقی پروگراموں اور اقلیتوں کی مفت کوچنگ کے لئے مختص بجٹ میں بھی پچھلے بجٹ سے 50 فیصد کی کمی دیکھی گئی، جو حکومت کی بے حسی کو ظاہر کرتی ہے۔ اگرچہ اسکولی تعلیم کے لئے مختص فنڈز میں اضافہ قابلِ تعریف ہے، تاہم اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور ترقی کے لئے مختص کی گئی رقم پر مناسب توجہ نہیں دی گئی ہے، جو طلباء کی تشکیل میں بہت اہم ہے اور طلباء و نوجوانوں کی بڑی تعداد کی بیرون ملک ہجرت کا باعث بنتی ہے۔

ایس آئی نے مزیز کہا کہ کیندریہ ودیالوں کے لئے مختص کی گئی رقم عام سرکاری اسکولوں کے لئے مختص کردہ فنڈز سے 200 گنا زیادہ ہے، جو ایک واضح تضاد کو ظاہر کرتا ہے اور تعلیم میں مساوات کا سوال اٹھاتا ہے۔ ایس آئی او نرسنگ کالجوں میں اضافے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، لیکن موجودہ کالجوں کو جدید آلات کے ساتھ مضبوط بنانے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔ اساتذہ، ڈیجیٹل اور فزیکل لائبریریوں کے لئے ضلعی تربیتی مراکز اچھے اقدامات ہیں، لیکن ان کے نفاذ کی سطح کے بارے میں سوال پیدا ہوتا ہے اور موجودہ بجٹ میں بے روزگاری کے سوال کو اٹھانے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ ایس آئی او کا ماننا ہے کہ اقلیتی تعلیمی بجٹ اقلیتوں کے ساتھ واضح ناانصافی ہے اور مرکزی حکومت نے اس کی بہتری کے لیے کوئی موقف نہیں لیا ہے۔ ملک کی مساوی ترقی کے لیے یہ نظریہ اچھا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Reactions on Budget 2023 مرکزی بجٹ سے اقلیتی طبقے میں مایوسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.