بکسر: مرکزی حکومت کے نوجوانوں کی فوج میں بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم کے خلاف بہار میں دوسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔ آج صبح ہزاروں طلباء ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ طلباء شہر کے جیوتی چوک، اسٹیشن روڈ کو جام کرکے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ طلباء نے اپ اور ڈاؤن لائنوں کو بھی متاثر کردیا ہے۔ Student protest against agneepath recruitment scheme in buxar
مزید پڑھیں:۔ Protest against Offline Exams: کلکتہ یونیورسٹی کے طلباء کا بھی آف لائن امتحان کے خلاف احتجاج
بتادیں کہ بدھ کو اگنی پتھ اسکیم کے خلاف طلبہ نے بکسر میں ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر ہنگامہ کیا۔ تاہم پولیس نے انہیں وہاں سے ہٹا دیا۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ 4 سال سے بھرتی ہونا حق روزگار کی خلاف ورزی ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اگر ایک رکن اسمبلی کو پانچ سال کا موقع ملتا ہے تو پھر اسے چار سال کا موقع کیوں دیا جا رہا ہے۔