ملک کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے ہری دوار میں منعقدہ ’دھرم سنسد‘ یعنی دھارمک پارلیامنٹ میں سخت گیر ہندو تنظیموں کے سربراہان کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کرنے اور ان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں آج دارالحکومت دہلی میں یونائٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بنر تلے بایان محاذ کے طلبہ جماعتون نے اتراکھنڈ بھون کے باہر احتجاجی مظاہر کیا۔ اور نفرت انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔'
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے آئے متعدد لوگوں سے بات کی اور ان کی رائے جاننے کی کوشش جس پر آصف اقبال تنہا کہاکہ کس طرح سے دھرم سنسد کے دوران مسلمانوں کو مارنے اور انہیں ختم کرنے کی باتیں کی گئی اور اس سب کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی یہ افسوس ناک ہے۔'
انہوں نے مزید کہاکہ اس سے بھارت کی جمہوریت کو خطرہ ہے اس لیے ہم اپیل کرتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے۔'
مزید پڑھیں: