ETV Bharat / bharat

Earthquake in Turkey, Syria ترکیہ و شام میں شدید زلزلے، ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی

ترکیہ اور اس کے پڑوسی ملک شام میں 7.8 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جس میں ترکیہ میں صرف 3,549 اور شام میں 1,602 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دونوں پڑوسی ممالک کے حکام کو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ Earthquake in Turkey, Syria

ترکیہ و شام میں شدید زلزلے
ترکیہ و شام میں شدید زلزلے
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 9:23 AM IST

Updated : Feb 7, 2023, 10:35 PM IST

ترکیہ و شام میں شدید زلزلے

انقرہ: ریکٹر اسکیل پر 7.8 کی شدت کے زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے اور تقریباً 15 ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔ ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (AFAD) کے مطابق، ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 3,549 ہو گئی ہے۔ اے ایف اے ڈی نے مزید کہا کہ زلزلے سے کم از کم 9,733 زخمی بھی ہوئے اور 3,471 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ ایجنسی نے مزید بتایا کہ اب تک 120 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جب کہ شام میں 1,602 افراد ہلاک ہوئے۔ دونوں پڑوسی ممالک کے حکام کو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور ملبے کے ڈھیر تلے بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ترکیہ و شام میں شدید زلزلے، ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ گئی

پیر کو جنوب مشرقی ترکیہ میں ابتدائی 7.8 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد کئی آفٹر شاکس کے درمیان 7.6 اور 6 شدت کا بھی زلزلہ آیا۔ پہلے زلزلے کا مرکز ترکیہ کے شہر غازیانتپ کے قریب 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جہاں صبح 4.17 بجے آنے والے طاقتور زلزلے کے جھٹکے لبنان اور قبرص میں بھی محسوس کیے گئے۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے کہا کہ اس مہلک زلزلے سے 10 شہر متاثر ہوئے ہیں۔ جب کہ شام کے نائب وزیر صحت احمد دمیریہ نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے عام ہنگامی منصوبے بنائے گئے ہیں اور نجی اسپتالوں کو زخمیوں کے علاج کے لیے کہا گیا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریلوے نیٹ ورک کے پلوں اور پٹریوں کے معائنے تک ریل ٹریفک کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام شہری جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں ان کے لیے دعا گو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم جلد از متحد ہو کرکے جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ اس آفت سے نکل آئیں گے۔ زلزلہ اس وقت آیا جب زیادہ تر لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

مزید پڑھیں:

Most Devastating Earthquakes in Turkey ترکیہ کو 1999 کے بعد سب سے زیادہ مہلک زلزلے کا سامنا

Earthquake Strikes Turkey and Syria ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے منہدم عمارتوں کی تصاویر

ترکیہ کی بین الاقوامی برادری سے ہنگامی مدد کی اپیل کے بعد بھارت سمیت درجنوں ممالک اور تنظیموں نے جنوب مشرقی ترکیہ اور شمال مغربی شام میں امدادی سامان بھیجنے شروع کردیے ہیں اور مہلک زلزلے پر عالمی رہنماؤں نے گہری تعزیت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ترکیہ اور شام کے ساتھ مکمل تعاون و امداد کی یقین دہانی بھی کی ہے۔

Last Updated : Feb 7, 2023, 10:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.