ETV Bharat / bharat

Safety Campaign to Prevent Railway Accidents ریلوے حادثات کی روک تھام کیلئے حفاظتی مہم شروع - ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی مہم شروع

بھارتی ریلوے نے ڈبوں اور انجنوں کے پٹری سے اترنے، سگنل پاسنگ اینڈ ڈینجر (ایس پی سے ڈی) اور دیگر قسم کے حادثات کو روکنے کے لیے ریلوے بورڈ، زونل ریلوے اور ڈویژنوں کے سینئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف سیکشن، لابیوں، دیکھ بھال کے وزٹ مراکز، کام کی جگہوں پر جائیں اور حادثات کو روکنے کے لیے تجویز کردہ محفوظ آپریٹنگ اور دیکھ بھال کے طریقوں کو چیک کرنے اور نافذ کرنے کے لیے کام کے طریقوں کا جائزہ لیں۔

ریلوے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی مہم شروع

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 3:37 PM IST

کوٹا: بھارتی ریلوے نے حادثات کو روکنے کے لیے پورے ملک میں سخت جانچ اور حفاظتی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی وسطی ریلوے کے کوٹا ڈویژن کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو شروع ہونے والی یہ مہم اگلے ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ بھارتی ریلوے نے ڈبو ں -انجنوں کے پٹری سے اترنے، سگنل پاسنگاینڈ ڈینجر (ایس پی سے ڈی) اور دیگر قسم کے حادثات کو روکنے کے لیے ریلوے بورڈ، زونل ریلوے اور ڈویژنوں کے سینئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف سیکشن، لابیوں، دیکھ بھال کے وزٹ مراکز، کام کی جگہوں پر جائیں اور حادثات کو روکنے کے لیے تجویز کردہ محفوظ آپریٹنگ اور دیکھ بھال کے طریقوں کو چیک کرنے اور نافذ کرنے کے لیے کام کے طریقوں کا جائزہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے میں ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے یمراج مہم

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس غیر معمولی واقعات کی وجہ اسسٹنٹ لوکو پائلٹس کی طرف سے سگنلنگ پہلوؤں اور بریکنگ پریکٹس پر عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ رفتار پابندیوں کی پیروی، ٹریک مشینیں - ٹاور ویگنوں کے آپریٹرز کی کاؤنسلنگ، کام کے جگہ کی حفاظت، شارٹ کٹس وغیرہ کی روک تھام کے طریقوں سمیت افسران کو آپریشن، دیکھ بھال، کام کے طریقوں کا جائزہ لینے لے لئے سیکشن لابی مینٹیننس سینٹر اورکام کی جگہ کی حفاظت مرکزاور کام کی جگہ میں کافی وقت گزارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے گیا ریلوے اسٹیشن پرحادثے سے نمٹنے کیلئے بچاو و راحت کے کاموں کے سلسلے میں موک ڈریل کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد ناگہانی آفات و حادثات کے دوران صحیح ڈھنگ سے حالات کا سامنا کرنے اور مسافروں کی جان ومال کی حفاظت کرنا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.