ETV Bharat / bharat

Formation of Haj Committee حج کمیٹی کی تشکیل کے لئے دہلی اور مہاراشٹر حکومت کو سخت ہدایت

حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی کی مفادعامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کل دیر شام کو جسٹس عبدالنظیر اور جسٹس ہیما کوہلی نے دہلی اور مہاراشٹر حکومت کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ جنوری میں مقدمہ کی سماعت ہونے سے پہلے اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل کرلیں۔ Formation of Haj Committee

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 15, 2022, 4:16 PM IST

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی کی مفادعامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کل دیر شام کو جسٹس عبدالنظیر اور جسٹس ہیما کوہلی نے دہلی حکومت اور مہاراشٹر حکومت کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ جنوری میں مقدمہ کی سماعت ہونے سے پہلے اسٹیٹ حج کمیٹی کی تشکیل کرلیں۔ سماعت کے دوران اعظمی کے وکیل سنجے آر ہیگڑے اور طلحہ عبدالرحمٰن نے شدت سے یہ بحث کی کہ تقریباً اسٹیٹ حج کمیٹیوں کی تشکیل ہوچکی ہے اور اب مرکزی حکومت کو ایکٹ 2002 کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل کےلیے سخت احکامات جاری کرے واضح رہے کہ ملک بھر میں سبھی اسٹیٹ حج کمیٹیاں بن گئی ہیں دہلی حکومت کے وکیل نے کہاکہ ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے اکتوبر میں ہی ہماری فائل لیفٹینٹ گورنر کے پاس پہنچ گئی ہے یہ رکاوٹ ان کے آفس کی طرف سے ہے ۔مہاراشٹر حکومت کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ اسٹیٹ حج کمیٹی بنانے کےلیے ہماری کارروائی چل رہی ہے اور بہت جلد ہم بنالیں گے جس پر عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اسٹیٹ کمیٹی بن جانے دیجیے اس کے بعد مرکز کو ہم ہدایات جاری کریں گے۔Formation of Haj Committee

عرضی دائر کردہ حافظ نوشاد احمد اعظمی نے اپنا رد عمل ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے وکلا قابل مبارک باد ہیں کہ انھوں نے سنجیدگی سے اس مقدمے کی سماعت 9 مرتبہ کروائی اور اسٹیٹ حج کمیٹی بنانے کا مرحلہ تقریباً پورا ہوچکاہے مگر افسوس کی بات ہے کہ کچھ سال پہلے تک حکومتوں کو عدالت عظمیٰ کی نوٹس ہوجاتی تھی تو حکومتیں حرکت میں آجاتی تھیں مگر بدقسمتی ہے کہ عدالت عظمیٰ کے باربار حکم پر بھی بہت دیر سے عمل ہورہاہے انھوں نے کہا کہ اس ادارہ کی سالمیت اورحج ایکٹ 2002 کو پوری طرح لا گو کرنے کےلیے ہم آئندہ بھی عدالت عظمیٰ میں شدت سے پیروی کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Delay in Haj Committee Election ریٹرننگ افسر نہ ہونے کی وجہ سے حج کمیٹی کے انتخاب میں تاخیر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.