امر جوان جیوتی تقریباً 50 برس سے دارالحکومت دہلی میں انڈیا گیٹ کی پہچان بنی تھی تاہم یوم جمہوریہ سے قبل اسے یہاں سے منتقل کیا جا رہا ہے۔ اب یہ مشعل انڈیا گیٹ کے بجائے نیشنل وار میموریل پر روشن رہے گی۔
آج شام کو اس مشعل کا وار میموریل کی مشعل میں انضام کیا جائے گا۔ اب انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔
انڈیا گیٹ گول چکر پر واقع تاریخی چھتری میں 23 جنوری کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش پر ان کی ہولوگرام Statue of Subhash Chandra Bose Will be Installed at India Gate مجسمے کی نقاب کشائی کی جائے گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سے پہلے ٹوئٹ کر کے وہاں نیتا جی کا عظیم مجسمہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ "ایسے موقع پر جب پوری قوم نیتا جی کا 125 ویں یوم پیدائش منا رہی ہے، تب مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ انڈیا گیٹ پر گرینائٹ سے بنا ان کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ یہ ان کے تئیں بھارت کے شکر گزاری کی علامت ہوگی۔‘‘
-
At a time when the entire nation is marking the 125th birth anniversary of Netaji Subhas Chandra Bose, I am glad to share that his grand statue, made of granite, will be installed at India Gate. This would be a symbol of India’s indebtedness to him. pic.twitter.com/dafCbxFclK
— Narendra Modi (@narendramodi) January 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">At a time when the entire nation is marking the 125th birth anniversary of Netaji Subhas Chandra Bose, I am glad to share that his grand statue, made of granite, will be installed at India Gate. This would be a symbol of India’s indebtedness to him. pic.twitter.com/dafCbxFclK
— Narendra Modi (@narendramodi) January 21, 2022At a time when the entire nation is marking the 125th birth anniversary of Netaji Subhas Chandra Bose, I am glad to share that his grand statue, made of granite, will be installed at India Gate. This would be a symbol of India’s indebtedness to him. pic.twitter.com/dafCbxFclK
— Narendra Modi (@narendramodi) January 21, 2022
ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہولوگرام مجسمہ اس وقت تک موجود رہے گا جب تک وہاں نیتا جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب نہیں ہو جاتا۔
اس سلسلے میں وزیر اعظم نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ "جب تک نیتا جی کا عظیم مجسمہ مکمل نہیں ہوتا، اس وقت تک ان کا ہولوگرام مجسمہ اسی جگہ رہے گا۔ میں اس ہولوگرام مجسمے Statue of Subhash Chandra Bose کی نقاب کشائی 23 جنوری کو نیتا جی کے یوم پیدائش پر کروں گا۔
اس کے ساتھ انہوں نے چھتری کے نیچے گرینائٹ اور ہولوگرام کے مجسموں کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔
سرکاری اطلاع کے مطابق انڈیا گیٹ پر نصب کیا جانے والا مجسمہ 28 فٹ کا ہوگا۔ اس سے پہلے انڈیا گیٹ کی تاریخی چھتری کے نیچے برطانیہ کے بادشاہ جارج پنجم کا مجسمہ ہوا کرتا تھا۔ اسے سنہ 1968 میں حکومت نے وہاں سے ہٹا دیا تھا۔ بھارتی حکومت آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی