چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالین نے بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر میانمار میں غیر قانونی طریقے سے قیدی بنائے گئے بھارتیوں کی فوری رہائی اور ان کی بحفاظت ملک واپسی یقین بنانے کی درخواست کی۔ Indian Prisoners in Myanmar
وزیر اعظم نریندر مودی کے لکھے خط میں اسٹالین نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ تقریبا 50تملوں سمیت300 بھارتی میانمار میں بھنسے ہوئے ہیں اور سخت مشکلوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ خط کی کاپی یہاں میڈیا کو بھی جاری کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ وہ شروعات میں نجی بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سے جڑی نوکری کے لیے تھائی لینڈ گئے تھے۔ اب پتہ چلا کہ انھیں آن لائن غیر قانونی نوکریوں کے لیے زبر دستی تھائی لینڈ سے میانمار لے جایا گیا تھا۔
اسٹالین نے کہا، 'آگے، رپورٹ مل رہی ہے کہ کام کرنے سے انکار کرنے والے بھارتیوں پر ان کے آجروں نے ان پر جسمانی حملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ریاستی حکومت 17 ایسے تملوں کے رابطے میں ہیں جو جلد سے جلد مداخلت کرنے اور انہیں بچانے کے لیے حکومت سے مدد مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے مودی سے اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کرنے اور جائز طریقے ٓسے تمام ہندوستانی کو فوری طور پر واپسی کو یقینی بنانے کی مانگ کی ہے۔
یو این آئی