گزشتہ کل بھارت رتن لتا منگیشکر Bharat Ratana Lata Mangeshkar کا 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، جنکی آخری رسومات شیواجی پارک میں ادا کی گئی، لتا منگیشکر کے بھائی ہردے ناتھ منگیشکر نے ان کی آخری رسوم ادا کیا۔ Lata Mangeshkar Cremated In Mumbai
اس موقع پر بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا کے ہمراہ آخری رسومات پر پہنچے تھے۔ محترمہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر آخری رسومات کی تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی، جس میں شاہ رخ خان کو اپنی منیجر پوجا ددلانی کے ساتھ دعا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اس تصویر کو سوشل میڈیا پر نیٹیزنز کی طرف سے بہت زیادہ پیار ملا، لیکن اس دوران اداکار پر لتا جی کی جسد خاکی پر مبینہ طور پر 'تھوکنے' کا الزام بھی عائد کیا گیا۔
ہریانہ بی جے پی رہنما کے ایک ٹویٹ نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا۔ ارون یادو کے ٹویٹر ہینڈل کا کہنا ہے کہ وہ ہریانہ بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے ریاستی انچارج ہیں، انہوں نے ایک مختصر کلپ شیئر کیا جس میں مسٹر خان کو دعا کرتے ہوئے، ماسک ہٹاتے ہوئے اور منہ سے ہوا اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Lata Mangeshkar Cremated In Mumbai: لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
مسٹر یادو نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں پوچھا کہ کیا شاہ رخ نے تھوک دیا؟ جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا، بہت سے لوگوں نے مسٹر خان پر لتا کی جسد خاکی کی بے عزتی کرنے کا الزام لگایا۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر ردعل کا دور شروع ہوگیا۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا، شاہ رخ نے تھوکا نہیں بلکہ انہوں نے اپنے مذہب کے مطابق لتا جی کی جسد خاکی پر پھونک ماری اور دعا کی ہے۔
ایک اور نے لکھا کہ شاہ رخ خان نے لتا جی کی میت پر دعا پڑھی اور اگلی زندگی میں تحفظ اور برکت کے لیے پھونک ماری ہے اور جو لوگ تھوکنے کی بات کر رہے ہیں وہ سراسر غلط ہے۔