ETV Bharat / bharat

IND VS NZ: ٹیسٹ سیریز میں اسپن گیند بازی ہمارے لئے ایک چیلنج - بھارت بنام نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن (Kane Williamson) کا خیال ہے کہ بھارت کے خلاف 25 نومبر سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اسپن گیند بازی ( Spin bowling) ان کی ٹیم کے لیے ایک مشکل چیلنج ہوگی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کے کھلاڑی اس کے لئے جتنی اچھی تیاری کرسکتے ہیں، کر رہے ہیں۔

ٹیسٹ سیریز میں اسپن گیندبازی ہمارے لئے ایک مشکل چیلنج

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 10:42 PM IST

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن (New Zealand captain Kane Williamson) نے بدھ کو یہاں میچ سے قبل موقع پر ایک پریس کانفرنس (Press conference) میں کہا کہ کیمپ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ ہماری ٹیم کو بھارتی اسپنرز (Indian Spinners) کو کھیلنے کے لیے الگ طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم بھارتی اسپن گیند بازوں کی طاقت کو جانتے ہیں۔ انہوں نے یہاں طویل عرصے سے شاندار گیند بازی کی ہے۔ ہمارے لیے مختلف انداز میں کھیلنا درست ہوگا۔ اس کے علاوہ اسکور کرنا اور شراکت داری بنانا بہت اہم ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ تمام کھلاڑی مختلف ہیں، اس لیے ان کے طریقے ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوں گے، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ کچھ چیلنجز کے لیے جتنا ممکن ہوسکے کوشش کرنے اور تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: IND VS NZ: ہندوستان نے طوفانی آغاز کے بعد 184 رن بنائے

ہم جانتے ہیں کہ ہم انہیں کھیلنے جا رہے ہیں۔ اشون اور جڈیجہ کو گھریلو حالات میں ملی کامیابی کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتاہے کہ یہ دونوں کھلاڑی سیریز کے نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ کیونکہ انہوں نے گھریلو حالات میں بیترین گیند بازی کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پوری سیریز میں اسپنرز اہم کردار ادا کریں گے، تاہم مجھے لگتا ہے کہ کانپور کا گراؤنڈ کچھ مختلف ہے اور ہم نے یہاں 2016 میں آخری میچ کھیلا تھا، اس لیے ہمارے لیے اچھا ہوگا کہ حالات کو جلد سے جلد سمجھ لیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.