ETV Bharat / bharat

Urdu Competition in Bhagalpur بھاگلپور میں اردو طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامی تقریری مسابقہ

بھاگلپور میں اردو طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی تقریری مسابقے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوسرے دن تقریری مسابقے میں پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے طلبا کو ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر مرتنجے کمار کے ہاتھوں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ Urdu Competition in Bhagalpur

Urdu Competition in Bhagalpur
بھاگلپور میں اردو طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامی تقریری مسابقہ کا انعقاد
author img

By

Published : Sep 29, 2022, 5:02 PM IST

Updated : Sep 29, 2022, 7:02 PM IST

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور میں اردو طلبا کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامی تقریری مسابقہ کا انعقاد کیا گیا۔ اردو ڈائریکٹوریٹ بہار پٹنہ کی ہدایت پر اردو زبان سیل کے زیراہتمام بھاگلپور میں واقع مسلم مائنارٹی کالج میں طلبہ کے لیے اردو میں دو روزہ تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے دوسرے دن تقریری مسابقے میں اول تا سوم آنے والے طلباء کو ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر مرتنجے کمار کے ہاتھوں خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ Urdu Competition in Bhagalpur

بھاگلپور میں اردو طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامی تقریری مسابقہ

اس کے علاوہ شرکاء کو توصیفی اعزازات بھی دیے گئے۔ اس موقع پر طلبا سے خطاب کرتے ہوئے مرتجنے کمار نے اردو کے تعلق سے مایوسی کا اظہار کرنے والوں کی باتوں کو درکنار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل بھی نہیں لگتا ہے کہ اردو زبان کو کوئی خطرہ لاحق ہے، بلکہ انہیں امید ہے کہ اردو اپنی چاشنی کو بدولت مزید لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے لہذا اس زبان کا مزید فروغ ہوگا۔

پروگرام میں مہمان اعزازی کے طور پر شریک مونگیر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شاہد رضا جمال نے اس تقریری مقابلے میں بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریری مقابلے میں 55 بچوں نے شرکت کی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اردو زبان کے تعلق سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اردو کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اردو کو محض زبان ہی نہیں بلکہ تہذیب کا علمبردار قرار دیا۔ اس تقریری مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے خوشی کا اظہار کیا اور اردو ڈائریکٹوریٹ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹنہ اردو زبان سیل کے زیر اہتمام حوصلہ افزائی مسابقہ پروگرام کا انعقاد

واضح رہے کہ اردو ڈائریکٹوریٹ پٹنہ کے زیر اہتمام ہر سال طلباء کے تقریری مسابقے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اول تا سوم آنے والے طلباء کو ایک مختص رقم دی جاتی ہے۔ اس موقع پر اردو زبان سیل کے ملازمین اور مترجم صاحبان موجود تھے، جن میں ڈاکٹر حبیب مرشد خان، شبیر عالم، افشاں جبیں، شاہ نہال اختر، کلیم آزر، جمیل اختر، مہ جبیں، توقیر عالم، مہرالنساء، ناہید کشور، جتندر کمار، کلیم الدین، فرحت بانو وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Last Updated : Sep 29, 2022, 7:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.