ETV Bharat / bharat

خصوصی رپورٹ: پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے بگاڑا بجٹ - budget of the common man

بیس پرائز سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تین گنی ہو گئی ہیں۔

Special Report
Special Report
author img

By

Published : Feb 19, 2021, 1:02 PM IST

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں تیزی آنے کے سبب آج گھریلو مارکیٹ میں مسلسل 11 ویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ آج دارالحکومت دہلی میں پٹرول 31 پیسے بڑھ کر 90 روپے فی لیٹر کی سطح عبور کر کے 90.19 فی لیٹر پر پہنچ گیا اور ڈیزل 33 پیسے بڑھ کر 80.60 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

خصوصی رپورٹ: پٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے بگاڑا بجٹ

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پٹرول میں 31 پیسے اور ڈیزل میں 33 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 90.19 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے ۔ ڈیزل بھی بڑھ کر 80.60 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ فی الحال تقریباً ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں اب تک کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ کئی شہروں میں تو یہ 100 روپے کی سطح سے تجاوز کر گئی ہے۔

نیا سال پیٹرولیم مصنوعات کے لئے اچھا نہیں رہا ہے ۔ جنوری اور فروری میں اب تک مجموعی طور پر پٹرول 23 دن ہی مہنگا ہو ا ہے ، لیکن ان اتنے دنوں میں ہی یہ 06.38 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ قائم کرنے کی رہ پر ہے ۔ نئے سال میں 23 دن کے دوران ہی ڈیزل 06.73 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

  • پٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔
  • پٹرول - ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔
  • مہنگائی میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔
  • یومیہ مزدور اور روز کمانے کھانے والوں کی حالت ابتر ہے۔
  • پٹرول کی قیمتیں پہلی مرتبہ 100 روپیے کے پار پہنچی ہے۔
  • خام تیل کا بیس پرائز 63 بیرل فی ڈالر ہے یعنی تقریباً 35 روپیے فی لیٹر ہے۔
  • پٹرول پر 67 فیصد سے زائد ٹیکس اور ویٹ نافذ کیا گیا ہے۔
  • ڈیوٹی کوسٹ 32.90 پٹرول پر جبکہ 31.80 روپیے ڈیزل پر عائد کیا گیا ہے۔
  • ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کاشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
  • بیس پرائز سے پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

ملک کے چار شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

  • شہر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پٹرول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل
  • دہلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 90.19۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 80.60
  • ممبئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 96.62۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 87.67
  • چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔92.25 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔85.63
  • کولکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔91.41۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 84.19

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.