ETV Bharat / bharat

Parliament Special Session اُنیس ستمبر سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں کام شروع ہونے کا امکان - پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس

19 ستمبر کو گنیش چترتھی سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں کام شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں آئی ہے۔ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 18 ستمبر سے شروع ہورہا ہے، اجلاس کا پہلا دن پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میں ہوگا جبکہ بقیہ کارروائی گنیش چترتھی کے دن یعنی 19 ستمبر کو نئی عمارت میں منتقل کردیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 5:19 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 18 ستمبر سے شروع ہوگا جو 22 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پارلیمنٹ کا یہ خصوصی اجلاس اس بار نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے جا رہا ہے۔ تاہم سیشن کے پہلے دن کا آغاز پرانی عمارت میں ہوگا، لیکن بعد میں بقیہ سیشنوں کو گنیش چترتی کے موقع پر 19 ستمبر کو نئی عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں آئی ہے۔ تاہم تیاریوں اور بحث کی وجہ سے کہا جا رہا ہے کہ 18 ستمبر کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس پرانی عمارت سے شروع ہوگا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں 19 ستمبر بروز منگل گنیش چترتھی کے دن کام شروع ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد دسمبر 2020 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے رکھا تھا اور اس سال 28 مئی کو مودی نے اس کا افتتاح کیا تھا۔ پارلیمنٹ کی اس نئی عمارت کو ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹڈ نے تعمیر کیا ہے اور اس پر 862 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔ چونکہ حکومت نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں کسی تاریخی اور بڑے کام کے ساتھ کام شروع کرنا چاہتی ہے۔ اسی لیے یہ بحث ہے کہ خواتین ریزرویشن بل، ون نیشن ون الیکشن بل اور یکساں سول کوڈ بل لایا جا سکتا ہے۔ یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ آئین میں ملک کے نام سے ہندوستان کا لفظ ہٹا کر صرف لفظ بھارت رکھنے کا بل لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

تاہم خصوصی اجلاس کا ایجنڈا ابھی تک سامنے نہیں آیا۔پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جو کہ گزشتہ ماہ ختم ہوا وہ پارلیمنٹ کی پرانی عمارت میں منعقد ہوا تھا۔ خصوصی اجلاس کا اعلان سیاسی حلقوں میں حیرانی کے ساتھ سامنے آیا جب پارٹیاں اس سال کے آخر میں پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہی ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.