ETV Bharat / bharat

Lakhimpur Rape Case لکھیم پور جنسی زیادتی اور قتل کیس کے ملزمین کو سرعام سنگسار کر دیا جائے - لکھیم پور کھیری معاملہ

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ لکھیم پور کھیری اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث مسلم ملزمین کو چوراہے پر سنگسار کردیا جائے۔Lakhimpur kheri sisters gangrape and murder case

Etv Bharatمسلم ملزمان کو چوراہے پر آدھا دفن کر کے قتل کیا جائے

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 11:39 AM IST

مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے لکھیم پور اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل کیس میں ملوث مسلم ملزمین کو سرعام سنگسار کرنے کی سزا کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کا جرم کرنے کی کوشش بھی نہ کرسکے۔

رکن پارلیمان سید طفیل حسن (ایس ٹی حسن) نے مطالبہ کیا ہے کہ لکھیم پور اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث مسلم ملزمین کو ایسی سزا دی جانی چاہئے تاکہ کوئی دوسرا مسلمان ایسا کام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم ملزمان کو چوراہے کھڑا کرکے انہیں پتھروں سے مار مار کر ہلاک کردیا جائے۔SP MP ST Hasan on lakhimpur kheri sisters gangrape and murder case

مزید پڑھیں:۔ Dalit Sisters Found Hanging in Lakhimpur Kheri لکھیم پور کھیری میں دلت بہنوں کی جنسی زیادتی اور قتل کیس میں 6 گرفتار

بتادیں کہ بدھ کو لکھیم پور ضلع کے نگراسن تھانہ علاقے میں دو دلت بہنوں کی لاشیں درخت پر لٹکی ہوئی ملی تھیں، جس کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ لڑکیوں کو ان کے گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔ کچھ دیر بعد ان کی لاشیں قریبی گنے کے کھیت میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ ہلاک ہونے والی بہنوں کی عمر 15 اور 17 سال تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.