علی گڑھ: سماج وادی پارٹی کی رہنما روبینہ خانم (Samajwadi Party leader Rubina Khanum) نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہندو تنظیموں نے مسلم مذہب کو نشانہ بنایا اور مساجد میں نصب لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی کوشش کی تو سینکڑوں خواتین مندروں کے سامنے بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کچھ انتشار پسند عناصر ہمارے دین کے کام میں رخنہ پیدا کر رہے ہیں۔
- مزید پڑھیں:۔ Azaan vs Hanuman Chalisa Reaches UP's Aligarh: لاؤڈ اسپیکر کی اجازت طلب کرنے کے خلاف صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ ہمارے ایمان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اگر ایسے لوگ اپنی حرکات سے باز نہ آئے تو سینکڑوں خواتین کے ساتھ مندر کے سامنے بیٹھ کر قرآن خوانی کرکے پرامن مظاہرہ کریں گے۔ ایس پی رہنما نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتی ہے۔ یہ حکومت مسلمانوں کو اپنا شکار بنا رہی ہے۔ بی جے پی حکومت اپنی سیاست چمکانے کے لیے ہندو مسلم کر رہی ہے۔ بی جے پی اپنا عقیدہ اور طرز عمل بھول گئی ہے۔