ETV Bharat / bharat

سوپور: غیر مقامی لوگوں سے کشمیر نہ چھوڑنے کی اپیل - ای ٹی وی بھارت کی خبر

غیر ریاستی مزدوروں پر دن دھاڑے نامعلوم بندوق برداروں کے حملہ کی وجہ سے فروٹ منڈی سوپور میں فروٹ گرورس و ڈیلرس سے وابستہ لوگ کافی پریشان ہیں۔

Sopore: Appeal to non-natives not to leave Kashmir
سوپور: غیر مقامی لوگوں سے کشمیر نہ چھوڑنے کی اپیل
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 12:29 PM IST

Updated : Oct 22, 2021, 12:36 PM IST

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی پھل منڈی ہے۔ یہاں پر غیر ریاستی پھلوں کے کاشتکار پچھلے کئی دہائیوں سے اپنا کاروبار کررہے ہیں۔ یہ لوگ کشمیر کے اندر مختلف فیکٹریوں، انڈسٹریوں کے ساتھ ساتھ سوپور فروٹ منڈی میں سیب کی فروخت کرتے تھے۔ وہیں اچانک کشمیر کے مختلف اضلاع میں نامعلوم بندوق برداروں نے غیر ریاستی مزدوروں پر حملہ کرکے ان کو ہلاک کردیا، جس کی وجہ سے وہ کافی خوف میں ہیں اور اپنے اپنے گھروں کی طرف جانے کے لیے مجبور ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے اس ناسازگار حالت کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے، جس کی وجہ سے فروٹ منڈی کے ساتھ وابستہ لوگ کافی پریشان ہیں۔

فروٹ منڈی کے بیرس یونین صدر مدثر احمد بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کے واقعات فوراً بند ہونے چاہیے اور سرکار کے ساتھ ساتھ کشمیر کے تمام لوگوں کو ایک ساتھ غیر ریاستی باشندوں کے تحفظ کے لیے آگے آنا چاہیے تاکہ ہمارے کاروبار پر برا اثر نہ پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرزور الفاظ میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور ہم اپنی طرف سے تمام غیر ریاستی پھلوں کے کاشتکار کو اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر سے ہجرت نہ کریں۔ ہم ان کو اپنی طرف سے پوری تحفظ فراہم کریں گے۔

Last Updated : Oct 22, 2021, 12:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.