3 جولائی کو یکساں سول کوڈ پر پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کی بحث سے پہلے آج کانگریس پارلیمانی حکمت عملی گروپ کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ یہ میٹنگ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر ہوئی۔ میٹنگ میں سونیا گاندھی یو سی سی کی قرارداد پر خصوصی توجہ کے ساتھ پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر سینئر رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گی۔
اس دوران کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی مجوزہ یو سی سی اور دیگر اہم مسائل جیسے منی پور تشدد، چینی مداخلت، قیمتوں میں اضافہ اور اڈانی پر جے پی سی کے بارے میں پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گی۔ حکمت عملی گروپ کی میٹنگ میں پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری اور دونوں ایوانوں کے سرکردہ لیڈران بشمول جئے رام رمیش، پی چدمبرم، پرمود تیواری، گورو گوگوئی، کے سریش شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قائدین کا ماننا ہے کہ پی ایم مودی تلنگانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور بعد میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو انتخابی فائدہ دینے کے لیے یو سی سی پر زور دے رہے ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے عملہ، عوامی شکایات، قانون و انصاف نے لاء کمیشن اور وزارت قانون کے نمائندوں کو 3 جولائی کو لا پینل کے جاری کردہ حالیہ نوٹس پر طلب کیاگیا۔ لا کمیشن نے یکساں سول کوڈ کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کی رائے لینے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔ قائمہ کمیٹی برائے قانون اور عملہ کے شیڈول کے مطابق یہ لا کمیشن آف انڈیا کی طرف سے 14 جون کو جاری کردہ عوامی نوٹس پر لا پینل، وزارت قانون کے قانونی امور اور قانون ساز محکموں کے نمائندوں کے خیالات سے واقفیت حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں:Uniform Civil Code Draft Ready اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے مسودے کی تجویز تیار، کمیٹی