ممتابنرجی نے کہا کہ بی جے پی مخالف اتحاد کی عوام قیادت کریں گے۔ خیال رہے کہ آج کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے 19اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ طلب کی تھی۔جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے علاوہ، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اودھو ٹھاکرے، جھار کھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، این سی پی سربراہ شرد پوار اور ایچ ڈی گوڑا شریک تھے۔
سونیا گاندھی نے ملک کے مفادات کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہوکر کام کرنے کی اپیل کی۔ ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں کا کور گروپ تشکیل دینے کا مشورہ دیتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں سے کہا کہ 'مرکز کی آمریت کے خلاف بھی آواز بلند کریں، انہوں نے کہا کہ مرکز وفاقی ڈھانچے کو نقصان پہنچارہی ہے۔
مزید پڑھیں: نومنتخب ترنمول کانگریس کے بلاک صدر نذرالحق کو مخالفت کا سامنا
آپ کوبتادیں کہ جولائی کے اواخر میں ممتا بنرجی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔اس موقع پر بھی ممتا بنرجی نے اپوزیشن اتحاد کی اپیل کی تھی مگر بعد میں راہل گاندھی کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں ترنمول کانگریس کی عدم شرکت پر سوال اٹھنے لگے تھے۔بعد میں ترنمول کانگریس نے کہا تھا کہ 'اتحاد کے طور طریقے تبدیل ہوچکے ہیں۔ اب اتحاد برابری کی سطح پر ہوگا۔کسی کی بالادستی قبول نہیں کی جائے گی'۔
یو این آئی