بڈگام: جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں واقع بائز ہائر سیکنڈری اسکول اور گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طلباء نے شکایت کی ہے کہ ان سے سرکاری آرڈر کے بجائے اسکول انتظامیہ اپنے من مطابق فیس لے رہی ہے۔ طلباء نے الزام لگایا کہ سرکاری آرڈر کے مطابق انہیں گیارہ سو نوے روپئے امتحان فیس دینا ہے مگر اسکول انتظامیہ اسکے برعکس بارہ سو پچاس روپئے وصول رہا ہے، جس کے سبب طلباء کافی پریشان ہیں۔ ہائر سیکنڈری اسکول میں فیس جمع کرنے کے لئے کلرک کے بچائے لیکچرار کو اس کام پر مامور کیا گیا ہے۔ وہ طلباء کا فارم اور بارہ سو پچاس روپئے فیس جمع کر رہا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ اپنے من مطابق طلباء سے اضافی فیس وصول رہا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ فیس تو گیارہ سو نوے ہی ہے مگر اسکول انتظامیہ ان سے بارہ سو پچاس روپئے لے رہا ہے۔ Some Higher secondary schools charged extra exam fee in Budgam
مزید پڑھیں:۔ اضافی فیس برداشت نہیں کی جائے گی
وہیں پرنسپل کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ کے مشورے سے اضافی فیس لی جارہی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پرنٹنگ اور دیگر خرچ کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سی ای او بڈگام نے کہا کہ اگر اسکول انتظامیہ نے اس طرح کا کوئی اقدام کیا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ کوئی بھی بورڈ آرڈر کے خلاف نہیں جاسکتا اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا، اسکے خلاف کاروائی کی جائے گی۔