ETV Bharat / bharat

Somali Army Attacks: صومالیہ میں الشباب کے 12 شدت پسند ہلاک - صومالی نیشنل آرمی

این ایس اے کے کمانڈروں نے ریڈیو موغادیش سے کہا کہ صوبہ ہیران کے مٹابن ضلع کی حدود میں واقع کبدھو گاؤں کے نزدیک آپریشن چلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں شدت پسند تنظیم کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ Somali Army Attacks

صومالیہ میں الشباب کے 12 شدت پسند ہلاک
صومالیہ میں الشباب کے 12 شدت پسند ہلاک
author img

By

Published : Jun 14, 2022, 2:29 PM IST

موغادیشو: صومالی نیشنل آرمی نے صومالیہ کے صوبے ہیران میں مختلف مقامات پرگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکیورٹی آپریشن کے دوران الشباب کے 12 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ اطلاع ایس این اے نے دی ہے ۔ این ایس اے کے کمانڈروں نے ریڈیو موغادیش سے کہا کہ صوبہ ہیران کے مٹابن ضلع کی حدود میں واقع کبدھو گاؤں کے نزدیک آپریشن چلایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں شدت پسند تنظیم کے خلاف فوجی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ Somali army attack kills 12 al shabab militants

سرکاری ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’’ آپریشن کے دوران صومالی نیشنل آرمی نے الشباب کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ یہ لوگ ان ٹھکانوں سے مقامی لوگوں سے پیسے وصول کرتے تھے‘‘۔ سکیورٹی فورسز نے تنظیم کے قبضے والے علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے القاعدہ سے وابستہ شدت پسند گروپ کے خلاف سکیورٹی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ دوسری طرف شدت پسند گروپ بین الاقوامی حمایت یافتہ حکومت سے لڑ رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:۔ Somali army attack: صومالی فوج کے حملے میں الشباب کے 6 عسکریت پسند ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.