ETV Bharat / bharat

Sofi Yousuf on Farooq Abdullah فاروق عبداللہ کے بیان سے عسکریت پسندوں کے حوصلے بلند ہورہے ہیں، صوفی محمد یوسف

جموں و کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے کہا کہ فاروق عبداللہ دہری پالیسی اپنا رہے ہیں۔ بھارت کا کھاتے ہیں اور  پاکستان کے گیت گاتے ہیں۔ انہیں متنازع بیانات دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ Sofi Yousuf on Farooq Abdullah

جموں کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 12:09 PM IST

اننت ناگ: جموں کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے اس بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وادی میں اس وقت تک ٹارگٹ کلنگس بند نہیں ہوسکتی، جب تک لوگوں کو انصاف نہیں ملتا۔ صوفی یوسف نے کہا کہ فاروق عبداللہ کے اس بیان سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اقتدار کے بھوکے ہیں اور یہ بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ جب تک ان کو اقتدار نہیں ملے گا تب تک یہاں کشت و خون ہوتا رہے گا۔ Sofi Yousuf condemned Farooq Abdullah's statement

جموں کشمیر بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف

مزید پڑھیں:۔ Farooq abdullah On Target Killing جب تک انصاف نہیں کیا جاتا تب تک ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں رکے گا، فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایسے بیانات سے عسکریت پسندی کو حوصلہ دے رہی ہے اور اس سے عسکریت پسندوں اور ان کے معاونین کے ارادے مضبوط ہورہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاروق عبداللہ دہری پالیسی اپنا رہے ہیں۔ وہ بھارت کا کھاتے ہیں اور پاکستان کے گیت گاتے ہیں۔ انہیں ایسے بیانات دینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.