لیفٹیننٹ گورنر انتطامیہ نے تمام سابقہ احکامات کو بدلتے ہوئے جموں و کشمیر سماجی بہبود کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کو منظور دی ہے جس کی رو سے سات نفری نئی گورننگ باڈی تشکیل دی گئی ہے۔
کمشنر سیکرٹری منوج کمار دوّیدی کی جانب سے جاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیر جے کے جی اے ڈی 792 /2021 میں بتایا گیا ہے کہ اس موضوع پر تمام سابقہ احکامات کی بالادستی میں نئے آرڈر کے ذریعے گورننگ باڈی کی تشکیل کو منظوری دی گئی ہے۔
اس نئے آرڈر کے مطابق جموں و کشمیر سوشل ویلفیئر بورڈ میں اب انچارج مشیر محکمہ سماجی بہبود اس نو تشکیل شدہ بورڈ کے چیئرمین ہونگے۔ جبکہ انتظامی سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ، انتظامی سیکرٹری محکمہ صحت وطبی تعلیم، محکمہ دیہی ترقی و پنچایت راج، انتظامی سیکرٹری محکمہ اسکولی تعلیم اور انتظامی سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود مزکورہ بورڈ کے ممبران ہونگے۔ وہیں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، سیکرٹری جموں و کشمیر سوشل ویلفیئر بورڈ نو تشکیل شدہ باڈی کے ممبر سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔
سماجی بہبود محکمہ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو - منوج کمار دوّیدی
اس نئے آرڈر کے مطابق جموں و کشمیر سوشل ویلفیئر بورڈ میں اب انچارج مشیر محکمہ سماجی بہبود اس نو تشکیل شدہ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے۔