ریاست راجستھان میں اتوار کے روز لاکھوں کی تعداد میں طلبہ ریٹ 2021 کا امتحان دے رہے ہیں اس امتحان میں شامل ہونے والے طلباء کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے اس لیے سماجی تنظیمیں آگے آئی۔
کربلا علاقے میں کربلا یووا شانتی سدھار سمیتی کی جانب سے جو طلبا امتحان دینے کے لئے اس علاقے میں پہنچے ہیں ان کے لیے اور ان کے اہل خانہ کے لیے ناشتے کا انتظام کیا گیا ہے، آہنگران کالج کے جو طلبا امتحان دینے کے لیے پہنچے ہیں ان طلبہ کے لیے آہنگران کالج کمیٹی کی جانب سے کھانے کا انتظام مفت میں کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے بھی جے پور کے آمیر علاقے میں سبھی مذاہب کے طلبا کے لئے رہنے کھانے اور پینے کا انتظام مفت میں کیا گیا ہے۔
اجمیری گیٹ علاقے میں واقع مسجد ہجم فروشان میں مسجد کمیٹی کی جانب سے انتظامات کئے گئے وہیں جس طرح سے ان تمام تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں ان انتظامات کی تمام طلبہ کافی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔