ETV Bharat / bharat

Smriti Irani On PM Securty Breach: وزیراعظم سکیورٹی معاملہ: پنجاب پولیس کس کے کہنے پر کام کررہی تھی؟ - وزیراعظم سکیورٹی میں کوتاہی میں کانگریس پر تنقید

وزیر اعظم کی سکیورٹی میں کوتاہی PM Securty Breach کے معاملے میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پریس کانفرنس میں سوال کیا کہ پنجاب پولیس کس کانگریس لیڈر کے کہنے پر کام کر رہی تھی۔

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی
author img

By

Published : Jan 12, 2022, 4:06 PM IST

پنجاب میں وزیر اعظم کی سکیورٹی میں کوتاہی PM Security Breach in Punjab کے بارے میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی Union Minister Smriti Irani نے کہا کہ پنجاب پولیس افسران کے بیانات ایک قومی نیوز چینل پر سچائی کو بے نقاب کرتے ہیں۔

پنجاب کے فیروز پور میں پی ایم مودی کی سکیورٹی میں کوتاہی کے بارے میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے وزیر اعظم مودی کی سکیورٹی کی خلاف ورزی کو دیکھ کر کانگریس قیادت کے سامنے کچھ سوالات رکھے تھے۔ ایک ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ان سوالات کے کچھ تشویشناک نتائج قوم کے سامنے رکھے ہیں اور ایک نیشنل نیوز چینل پر پنجاب پولیس کے افسران کے بیان نے حقیقت کو اجاگر کر دیا۔

پنجاب پولیس کے افسر کا یہ بیان کہ وہ وزیر اعظم کی سکیورٹی میں خلل کے بارے میں اعلیٰ حکام، پنجاب انتظامیہ اور حکومت کو آگاہ کرتے رہے لیکن حکومت کی جانب سے ایسی کوئی مداخلت نہیں کی گئی جس سے وزیر اعظم کو سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

اسمرتی ایرانی نے بتایا کہ یہ انکشاف ایک نیشنل نیوز چینل نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'انتہائی تشویشناک بات یہ ہے کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح وہ مسلسل پنجاب میں کانگریس حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر وزیر اعظم اور ان کی گزر گاہ کی سلامتی کے لیے خطرے کو اجاگر کر رہے ہیں۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ 'سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پنجاب کانگریس کی قیادت والی حکومت میں وزیر اعظم کی سلامتی کو درپیش ان خطرات کو کس نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا؟

ڈی جی پی نے وزیر اعظم کی سکیورٹی ٹیم کو ایسا پیغام کیوں دیا کہ پورا نظام اور راستہ محفوظ ہے؟ پنجاب کی کانگریس حکومت میں کون کون سے اعلیٰ عہدیدار ہیں جو اس الرٹ کے بعد بھی وزیر اعظم کو سکیورٹی دینے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہے تھے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.