نئی دہلی: زراعت کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کو چھوٹے کسانوں کو ٹیکنالوجی اور مشینری فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں محدود زمین کے باوجود اناج کی پیداوار میں اضافہ کرتے رہنا ہوگا۔کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور ٹریکٹر اینڈ میکنائزیشن ایسوسی ایشن (ٹی ایم اے) کے ذریعہ فارم مشینری ٹیکنالوجی پر منعقدہ سمٹ کا افتتاح کرتے ہوئے تومر نے کہا کہ ملک میں تقریباً 85 فیصد چھوٹے کسان ہیں، جنہیں ٹیکنالوجی-مشینری کا فائدہ ملنا چاہئے۔ 2014-15 سے 2022-23 تک ریاستوں کو 6120.85 کروڑ روپے کی رقم مختلف سرگرمیوں جیسے تربیت، جانچ، سی ایچ سی کے قیام، ہائی ٹیک ہبس، فارم مشینری بینکس (ایف ایم بی) کے ذیلی مشن کے تحت جاری کی گئی ہے۔ زرعی میکانائزیشن (ایس ایم اے ایم) 15.24 لاکھ فارم مشینری اور آلات سبسڈی پر تقسیم کیے گئے ہیں جن میں ٹریکٹر، پاور ٹِلر اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے خودکار مشینری شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'سنٹرل ایگریکلچرل مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ" (سی ایف ایم ٹی ٹی آئی)، بدنی (ایم پی) میں ٹریکٹروں کی جانچ کے نئے نظام کو نافذ کرتے ہوئے حکومت نے جانچ کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت کی حد کو کم کر کے 75 کام کے دنوں میں کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، سال 2014-15 سے 2022-23 تک، 1.64 لاکھ ٹرینیوں کو چار ایف ایم ٹی ٹی آئی اور مرکزی حکومت کے نامزد مجاز امتحانی مراکز کے ذریعے تربیت دی گئی ہے۔ ایک لاکھ کروڑ روپے کے ایگریکلچر انفراسٹرکچر فنڈ کا آغاز بھی اس سمت میں ایک اہم قدم ہے، جس میں اب تک تقریباً 14 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جن سے کسانوں کو مدد مل رہی ہے۔ فارمر ڈرونز کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کے لیے ڈرون پالیسی لانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو مختلف کیٹیگریز میں سبسڈی دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی ترجیح ہے، کوئی بھی نامساعد حالات میں بھی ہماری زراعت پر مبنی دیہی معیشت کے تانے بانے کو تباہ نہیں کر سکتا۔ زرعی مصنوعات کے لحاظ سے ملک آج دنیا میں پہلے یا دوسرے نمبر پر ہے جو کسانوں کی محنت، سائنسدانوں اور صنعتوں کے تعاون اور ٹیکنالوجی کی مدد سے حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2050 تک آبادی میں جو اضافہ ہوگا اس کو مدنظر رکھتے ہوئے روڈ میپ بنانا ہے اور بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے میں دنیا میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے مطابق اپنے ملک کے ساتھ ہی دیگر ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کی فکر کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرنا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جب ہم پیداوار کے مقابلے میں ہیں تو ہمیں اپنے ملک کے پچھلے سالوں کے اعداد و شمار کے بجائے بیرونی ممالک کی پیداوار سے موازنہ کرکے اس میں اضافہ کرنا چاہئے۔ ہمیں اناج کی پیداوار میں اضافہ کرتے رہنا پڑے گا چاہے زمین کم ہو۔ اس میں زرعی سائنسدانوں کی اہمیت ہے، ساتھ ہی ساتھ مشینوں سمیت ٹیکنالوجی کی اہمیت بھی موجودہ حالات میں بڑھ گئی ہے۔ بنجر زمینوں کو بھی قابل کاشت بنایا جائے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق نئی نسل کی زراعت کی طرف رغبت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے۔ ای نام منڈیوں کے ذریعے منڈی تک کسانوں کی رسائی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور زراعت کے شعبے میں موجود خلا کو پر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا پیکیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے پانی کی بچت کرتے ہوئے مائیکرو اریگیشن جیسی ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ کسانوں تک لے جانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Tomar On Agriculture چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے زراعت میں ٹیکنالوجی کی مدد ضروری، تومر
یو این آئی