ETV Bharat / bharat

Fuel Price: پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں قدرے تخفیف

حکومت کی طرف سے دیوالی کے تحفے کے طور پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں قدرے تخفیف کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں جمعرات کو پٹرول 6.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11.75 روپے سستا ہو گیا۔ فی الحال یہاں پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے۔

Fuel Price in india news  Slight reduction in petrol and diesel prices  petrol and diesel prices in india news  petrol and diesel prices update  petrol and diesel prices hike in india  پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں قدرے تخفیف  سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں قدرے تخفیف  پٹرول اور ڈیزل میں قدرے تخفیف  ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کم  آسام میں 7 روپے کی تخفیف کا اعلان
پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں قدرے تخفیف
author img

By

Published : Nov 4, 2021, 11:41 AM IST

حکومت نے گذشتہ رات پٹرول اور ڈیزل (Petrol and Diesel) کی قیمتوں میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی قدرے تخفیف کی تھی۔ اس کے بعد بی جے پی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی حکومت والی ریاستوں نے بھی ویٹ (وی اے ٹی) میں تخفیف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اترپردیش میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ گجرات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر فی لیٹر 7 روپے کم کرنے کا اعلان کیا۔ ہماچل پردیش میں پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ آسام میں 7 روپے کی تخفیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ تریپورہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 7 روپے کم کیے گئے ہیں۔ کرناٹک اور گوا کی حکومتوں نے بھی اپنی اپنی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر کی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ اتراکھنڈ میں بھی پٹرول پر ویٹ (وی اے ٹی) روپے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ منی پور حکومت بھی فوری اثر سے پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ (وی اے ٹی) میں 7 روپے کم کرے گی۔ بہار حکومت نے سب سے کم تخفیف کی ہے۔ بہار حکومت نے پیٹرول پر 1 روپے 30 پیسے اور ڈیزل پر 1 روپے 90 پیسے ہی کم کیے ہیں۔

اس تخفیف کے بعد آج ممبئی میں پٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر ہے، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 112.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95.40 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 107.92 روپے اور ڈیزل 93.10 روپے فی لیٹر، بنگلور میں پٹرول 107.64 روپے اور ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت 104.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.79 روپے فی لیٹر ہے۔ دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول کی قیمت 101.29 روپے اور ڈیزل کی قیمت 87.31 روپے فی لیٹر ہے۔

مزید پڑھیں:۔ پٹرول اور ڈیزل مستحکم

ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی لیکن اب ایکسائز ڈیوٹی کم کیے جانے کے باعث 105 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے۔ ڈیزل نے بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگائی تھی لیکن اب یہ بھی 90 روپے فی لیٹر سے نیچے آ گیا ہے۔

عالمی بازار میں آج خام تیل کی قدر میں نرمی رہی۔ جمعرات کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت کا آغاز تخفیف کے ساتھ ہوا۔ برینٹ کروڈ 0.93 فیصد کم ہوکر 81.23 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.20 فیصد کم ہوکر 79.89 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

شہر کا نام پیٹرول ڈیزل

دہلی ————— 103.97-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ —————104.67———————89.79

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.