ETV Bharat / bharat

Cambodia Night Club Fire کمبوڈیا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک

کمبوڈیا کے دارالحکومت میں ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے کے سبب چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

author img

By

Published : Jul 2, 2023, 10:48 AM IST

18894656
18894656

نوم پنہ: کمبوڈیا کی راجدھانی نوم پنہ میں مرمت کے تحت ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ میونسپل کارپوریشن کے پولیس ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ نوم پنہ شہر کی پولیس کے ترجمان سان سوک سیہا نے بتایا کہ دارالحکومت کے ٹول کورک ضلع کے نائٹ کلب میں مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی شام 5 بجے آگ لگی۔ انہوں نے کہا، "آگ میں چار مرد اور دو خواتین کی موت ہو گئی۔" انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی (این سی ڈی ایم) کے مطابق، کمبوڈیا میں 2022 میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں آگ لگنے کے کل 454 حادثات ریکارڈ کیے گئے، جن میں 42 افراد ہلاک اور 55 دیگر زخمی ہوئے۔ این سی ڈی ایم کے مطابق گزشتہ سال 28 دسمبر کو تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی شہر پوئپیٹ کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل اور کیسینو میں زبردست آگ لگنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ قبل ازیں کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحد پر پوپیٹ شہر کے گرانڈ ڈائمنڈ سٹی کے ہوٹلکیسینو میں 28 دسمبر 2022 منگل کی دیر رات لگنے والی بھیانک آگ میں کم از کم دس افراد ہلاک جب کہ تیس ​​دیگر زخمی ہوگئے تھے اور 400 سے زیادہ افراد پھنس گئے تھے۔ پوپیٹ ٹاؤن ہال انتظامیہ کے سربراہ نم فونینگ نے 28 دسمبر 2022 کو یہ اطلاع دی تھی۔ فونینگ نے نوم پنہ پوسٹ کو بتایا تھا کہ 'آج صبح 9 بج کر 10 منٹ تک 10 سے زائد افراد کی موت ہوگئی اور 30 سے زیادہ زخمیوں کوتھائی لینڈ کے صوبہ سا کائیو کے ضلع آرنیا پرتھیت کے اسپتال میں بھیجا گیا۔' انہوں نے کہا تھا کہ کیسینو ہوٹل میں 400 سے زیادہ افراد پھنسے ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر تھائی لینڈ کے باشندے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.