آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں کل رات ہوئے دھماکے کے بعد زبردست آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔ معلومات کے مطابق پورس انڈسٹری کے یونٹ 4 میں رات تقریبا 10 بجے دھماکہ ہوا، جس کے بعد زبردست آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت انڈسٹری میں 150 لوگ کام کر رہے تھے۔Massive Fire Breaks Out In AP's Eluru District
دھماکے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جب کہ ایک نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ دیگر زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے وجئے واڑہ ریفر کر دیا گیا ہے۔