ETV Bharat / bharat

Bihar Violence رام نومی تشدد معاملہ، بہار کے نالندہ اور روہتاس میں صورت حال قابو میں، انتظامیہ کا دعویٰ - بہار کے نالندہ اور روہتاس میں تشدد

بہار میں ہوئے تشدد پر انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نالندہ اور روہتاس دونوں اضلاع میں صورت حال قابو میں ہے۔ اب تک دونوں اضلاع میں تشدد کے واقعات میں ملوث 173 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزمان سے پولیس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

بہار کے دونوں اضلاع  نالندہ اور روہتاس میں امن برقرار ہے، انتظامیہ کا دعویٰ

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 5:25 PM IST

بہار کے دونوں اضلاع نالندہ اور روہتاس میں صورت حال قابو میں، انتظامیہ کا دعویٰ

بہار میں تشدد کی آگ ابھی بجھی نہیں ہے۔ لوگ ابھی بھی خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ بہار کے نالندہ اور روہتاس دونوں اضلاع میں صورت حال کنٹرول میں ہے۔ اب تک دونوں اضلاع میں تشدد کے واقعات میں ملوث 173 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزمان سے پولیس مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دونوں اضلاع میں ایس ایس بی کی ایک کمپنی، ریپڈ ایکشن فورس کی ایک کمپنی اور آئی ٹی بی پی کی ایک کمپنی موقعے پر موجود ہے۔ نالندہ میں 3 کمپنیاں اور 100 لاٹھی فورس اور بہار اسپیشل آرمڈ پولیس کی 5 کمپنیاں اور 200 لاٹھی فورس پہلے ہی روہتاس میں تعینات تھی۔ اس واقعہ کے بعد سے ایس ایس بی کی دو اور کمپنیاں اور ریپڈ ایکشن فورس کی ایک کمپنی کو تعینات کیا گیا ہے۔

رام نومی کے دوسرے دن تشدد: 31 مارچ کو رام نومی کے دوسرے دن روہتاس کے ساسارام ​​اور نالندہ کے بہار شریف میں تشدد پھوٹ پڑا۔ دونوں طرف سے اینٹوں، پتھروں اور گولیوں کی بوچھاڑ کی گئی۔ اس میں کئی لوگ اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتہ کی شام بہار شریف میں 12 راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ دوسری جانب اتوار کو روہتاس میں بم دھماکے کی خبر ہے جس میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اب تک 173 لوگوں کی گرفتاری: اے ڈی جی ہیڈکوارٹر جتیندر سنگھ گنگوار نے واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بہار کے دونوں اضلاع میں امن و امان برقرار ہے۔ نالندہ اور ساسارام ​​میں حالات پُرامن ہیں۔ کافی سیکورٹی فورس ضلع میں موجود ہیں۔ نالندہ میں اب تک 15 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں 130 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روہتاس میں 3 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں 43 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دو ایس ایس بی اور ایک آر اے ایف کی ٹیم ساسارام ​​میں موجود ہیں ہے۔

دونوں اضلاع کے ایس پی-ڈی ایم الرٹ: اے ڈی جی نے بتایا کہ 31 مارچ کو نالندہ کے لہڑی تھانہ علاقے میں تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ساسارام ​​میں بھی تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا۔ پیر کی صبح ساسارام ​​میں دھماکہ ہونے کی خبر آئی تھی جس کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک گھر کے باہر پٹاخے پھوڑے گئے تھے۔ دونوں اضلاع میں پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے۔ بہار کے ڈی جی پی خود موقعے پر پہنچ کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ دونوں اضلاع کے ایس پی اور ڈی ایم کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

لوگوں کی نقل مکانی کی خبریں جھوٹی ہیں: واقعے کے بعد علاقے کے لوگ خوفزدہ ہیں۔ لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں، اے ڈی جی نے بھی اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقل مکانی کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ہم سب کا بیان لے رہے ہیں۔ تفتیش کی جا رہی ہے۔ اب تک نقل مکانی کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس پورے معاملے کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sasaram Bihar Voilence افواہوں کی وجہ سے ساسارام میں تشدد شروع ہوا، ڈی ایم دھرمیندر کمار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.