ETV Bharat / bharat

Manipur Violence منی پور میں خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر دوڑایا گیا، ایک بار پھر حالات خراب

منی پور میں حالات ایک بار پھر بگڑ گئے ہیں۔ یہاں ایک کمیونٹی کی خواتین کو برہنہ کر کے سڑکوں پر دوڑانے کا ویڈیوز سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیوز چار مئی کا ہے۔ کوکی برادری نے جمعرات کو چرچند پور میں مجوزہ احتجاجی مارچ میں اس مسئلے کو اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

Manipur Violence
Manipur Violence
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 7:23 AM IST

منی پور: منی پور میں حالات ایک بار پھر بے قابو ہوتے جارہے ہیں۔ شمال مشرقی ریاست میں ایک کمیونٹی کی خواتین کو برہنہ کر کے سڑکوں پر دوڑانے کا حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو مئی کا بتایا جا رہا ہے۔ اس میں دوسری طرف سے کچھ لوگ ایک برادری کی دو خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گھما رہے ہیں۔ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقے میں تشدد زدہ ریاست میں ایک بار پھر کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ ویڈیو جمعرات کو انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم (آئی ٹی ایل ایف) کے مظاہرے سے صرف ایک دن پہلے سامنے آیا ہے۔

آئی ٹی ایل ایف کے ترجمان نے بتایا کہ کانگ پوکپی ضلع میں یہ واقعہ چار مئی کو پیش آیا۔ اس میں خواتین کو برہنہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں کچھ مرد متاثرہ خواتین کے ساتھ مسلسل چھیڑ چھاڑ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ متاثرہ خواتین یرغمال بنی ہوئی ہیں اور مسلسل مدد کے لیے فریاد کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجرموں نے اس ویڈیو کو بنانے کے بعد وائرل بھی کیا ہے۔ اس سے ان بے گناہ خواتین کے ساتھ کیے گئے ہولناک تشدد میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان نے ایک بیان میں اس گھناؤنے فعل کی مذمت کی اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں، خواتین کے قومی کمیشن اور شیڈولڈ ٹرائب کے قومی کمیشن سے اس معاملے کا نوٹس لینے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ کوکی برادری نے آج بروز جمعرات کو چرچند پور میں مجوزہ احتجاجی مارچ کے دوران بھی اس مسئلے کو اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں اس معاملے پر پولیس نے کہا کہ تھاوبل ضلع کے نونگ پوک سیکمائی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم مسلح بدمعاشوں کے خلاف اغوا، اجتماعی عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے تمام کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: Manipur Violence یورپی پارلیمنٹ میں منی پور تشدد سے متعلق قرارداد منظور، بھارت کا سخت اعتراض

ریاستی حکومت نے جانچ کا حکم دیا

منی پور کی ریاستی حکومت نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وائرل ہو رہے اس ویڈیو میں مردوں کا ہجوم دو خواتین کو برہنہ کر کے میدان میں گھسیٹتا ہوا نظر آرہا ہے۔ انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم کا دعویٰ ہے کہ ان خواتین کا تعلق کوکی زو قبیلے سے ہے، جب کہ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والا ہجوم میئتی برادری سے ہے۔ اس معاملے میں واقعہ کے ایک ماہ سے زیادہ عرصہ بعد 21 جون کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.