ETV Bharat / bharat

Sitharaman Meets US Treasury Sec Yellen سیتا رمن کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے امریکی ہم منصب جینٹ ییلن کے ساتھ اقتصادی شعبے کے مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سیتا رمن عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی اسپرنگ میٹنگ 2023 میں شرکت کے لیے امریکہ کے دورے پر ہیں۔

18230370
18230370
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 8:25 AM IST

حیدرآباد: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن اور سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے عالمی قرض کے بحران اور کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو واشنگٹن میں عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی اسپرنگ میٹنگز 2023 کے اجلاس کے موقعے پر امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارت میں اکنامک فنانشل ڈائیلاگ (EFD) کے دوران 22 نومبر کو اپنی آخری میٹنگ کی بات چیت کو آگے بڑھاتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے بھارت-امریکہ اقتصادی اور مالیاتی شراکت کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

  • Among other things, the two leaders discussed about the World Bank Evolution Roadmap and the Expert Group on Strengthening the Multilateral Development Banks constituted by the #G20India Presidency. (2/3)

    — Ministry of Finance (@FinMinIndia) April 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سیتا رمن نے کثیر الجہتی بھارت-امریکہ شراکت داری کی تعریف کی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے میں مزید تعاؤن پر زور دیا۔ انہوں نے اس شراکت داری کو فروغ دینے میں جی ٹوئنٹی، کواڈ اور آئی پی ای ایف کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ سیتا رمن نے ترقی پذیر معیشتوں کو ماحولیات سے متعلق اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے مالی امداد کی ضرورت کے علاوہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے اقتصادی پہلوؤں پر بھی زور دیا۔ ییلن نے جی ٹوئنٹی کی صدارت کے دوران کثیر الجہتی ترقیاتی بینک کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے پر بھارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کی جی ٹوئنٹی صدارت کو کامیاب بنانے میں مدد کے لیے بھارت کے ساتھ قریبی تعاؤن جاری رکھنے کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کی ترقی پر توجہ دینے کے لیے آپ کی صدارت کی تعریف کرنا چاہتی ہوں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، یہ اقدام میری ترجیح ہے۔

  • H.E Minister Nirmala Sitharaman and I discussed the #G20 agenda and the progress made.#Spring_Meetings 2023

    — محمد عبدالله عبدالعزيز الجدعان | Mohammed Aljadaan (@MAAljadaan) April 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ییلن نے کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں پر زور دیا کہ وہ 21ویں صدی کے عالمی چیلنجز پر اپنے کام میں تیزی لائیں تاکہ وہ غربت کے خاتمے اور مشترکہ خوشحالی کو بڑھانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر کام کرسکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی بینک میں جو پیش رفت ہوئی ہے، اسے آگے بڑھانے کے لیے اس میں صحیح قیادت کا ہونا ضروری ہے۔ وزیر خزانہ نے سابق امریکی وزیر تجارت پینی پرٹزکر سے بھی ملاقات کی اور اس ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سیتا رمن نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بھارت کے پاس افرادی قوت اور زبان کی مہارت کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑی گھریلو مارکیٹ ہے جو کہ نجی شعبے کے لیے بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: World Bank Annual Meeting بھارت میں مسلمانوں کی صورتحال پر سوال، نرملا سیتا رمن کا جواب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.