ETV Bharat / bharat

Anti-Sikh riots Case: سکھ مخالف فسادات معاملہ میں مزید پانچ ملزمان گرفتار

1984 میں ضلع کانپور میں سکھ مخالف فسادات ہوا تھا، جس میں 127 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس سلسلے میں پولیس نے کارروائی کرتے مزید پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ جن کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سکھ مخالف فسادات معاملہ میں مزید پانچ ملزمان گرفتار

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 10:05 AM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے دوران نرالا نگر میں ہوئے قتل میں ملوث مزید پانچ ملزمین کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا۔ ایس آئی ٹی آج ان پانچوں کو عدالت میں پیش کرے گی۔ اس قتل کیس میں اب تک 11 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کیس میں 21 نامزد ہیں۔ 1984 میں کانپور میں سکھ مخالف فسادات میں 127 سکھ مارے گئے تھے جن میں رکھپال سنگھ، بھوپندر سنگھ اور نرالا نگر کے ستویر سنگھ عرف کالے بھی مارے گئے تھے۔ ایس آئی ٹی نے اس معاملے میں سیف اللہ، عبدالرحمن، وجے نارائن، یوگیندر سنگھ، موبین شاہ اور امر سنگھ عرف بھورا کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔

بدھ کو ایس آئی ٹی نے قدوائی نگر میں تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور مزید پانچ لوگوں کو گرفتار کیا۔ ملزمین کی شناخت جسونت (68) ساکن کنجد پوروا قدوائی نگر، جوہی لال کالونی کے رہنے والے رمیش چندر دکشت (62)، روی شنکر مشرا (76) ساکن نرالا نگر بھولا (70) اور گنگا بخش سنگھ (60) کے طور پر کی گئی ہے۔ قتل میں ملوث پانچوں ملزمین کو ایس آئی ٹی کے دفتر میں رکھا گیا ہے۔ آج ان ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا جائے گا۔ ان کی نگرانی کے لیے چار فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ایس آئی ٹی کے صدر سابق ڈی جی پی اتل کمار اس معاملے پر جائزہ میٹنگ کریں گے۔ جس کا فیصلہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔ سنہ 1984 فسادات: سجن کمار کی ضمانت عرضی سماعت جولائی تک ٹلی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.