آج سر سید احمد خاں کے 204ویں یوم پیدائش کے موقع پر روایت کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی جامع مسجد میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی اور سر سید کے مزار پر چادر پوشی کا اہتمام کیا گیا، جس میں وائس چانسلر سمیت یونیورسٹی کے طلبہ اور انتظامیہ کے عہدیداران اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ شامل رہے۔
مزید پڑھیں: سرسید احمد خان کے یوم پیدائش پر خصوصی رپورٹ
سرسید احمد خاں نے جس تعلیم کی شمع علی گڑھ میں روشن کی تھی، اس کی روشنی آج بھارت سمیت پوری دنیا کو منور کر رہی ہے۔ سر سید کا کہنا تھا کہ تعلیم سستی اور آسان ہو اور ہر کسی کو تعلیم اسانی سے مل سکے۔
سرسید احمد خاں نے 1875 میں چھ بچوں کے ساتھ مدرسۃالعلوم شروع کیا، 8 جنوری 1877 کو ایم اے او کالج کی بنیاد رکھی گئی جس کے بعد 1920 میں ایم اے او کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نام سے دنیا بھر میں معروف و مشہور ہوگیا، اور آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقریبا 30 ہزار طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور 100 سے زیادہ ممالک میں اے ایم یو کے طلبہ سر سید کا کا نام روشن کر رہے ہیں۔