ETV Bharat / bharat

Gujrat SIO On Bharat Mata Puja: گجرات کے اسکولوں میں بھارت ماتا کی پوجا کے سرکلر پر ایس آئی او کا ردعمل - گجرات میں آزادی کا امرت مہوتسو

ایس آئی او گجرات کے زونل سکریٹری منور حسین شیخ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعہ حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا جا رہا ہے لیکن اس مہم میں بھارت ماتا کی پوجا کرنے کے لیے کہا گیا ہے جو بھارتی آئین اور دیگر مذاہب کی توہین ہے۔ Gujrat SIO On Bharat Mata Puja

: گجرات کی اسکولوں میں بھارت ماتا کی پوجا کے سرکلر پر ایس آئی او کا ردعمل

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 5:20 PM IST

احمدآباد: گجرات اسکول بورڈ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گجرات کے تمام اسکولز میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت یکم اگست سے طلبا میں قوم پرستی پیدا کرنے کے لیے بھارت ماتا کی پوجا اور ویاکھیان کا اہتمام کیا جائے۔ اس سرکلر کے جاری ہونے کے بعد سٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا گجرات نے اپنا ردعمل کا اظہار کیا۔ SIO react on bharat mata puja in schools at gujarat

: گجرات کی اسکولوں میں بھارت ماتا کی پوجا کے سرکلر پر ایس آئی او کا ردعمل

ایس آئی او گجرات کے زونل سکریٹری منور حسین شیخ نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے ذریعہ حب الوطنی کا جذبہ بیدار کیا جا رہا ہے لیکن اس مہم میں بھارت ماتا کی پوجا کرنے کے لیے کہا گیا ہے جو بھارتی آئین اور دیگر مذاہب کی توہین ہے اور اس سے دیگر مذاہب کے لوگوں کے جذبات مجراح ہوں گے۔ گجرات حکومت نے تمام اسکولز جو سرکلر جاری کیا ہے وہ آئین کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں:

Azadi Ka Amrit Mahotsav: آزادی کا امرت مہوتسو کے پیش نظر مدارس میں تیاریاں جاری

انہوں کہا کہ حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے بھارت ماتا کی پوجا کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ مجاہدین آزادی کی تاریخ، آزادی پسندوں کی قربانیوں کے بارے میں بتایا جائے اور حب الوطنی کے ترانے پڑھائے جائیں، جس سے طلبہ میں حقیقی حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک ایسا ملک ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ قومی اتحاد کے ساتھ رہتے ہیں۔ ایسے میں دوسرے مذاہب کے ساتھ کسی مخصوص مذہبی عمل کی تشہیر کرنا ناانصافی ہے۔ اس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ تمام مذاہب اور فرقے حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے اپنے اپنے عقائد اور طریقوں پر عمل کریں۔ انہوں کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سرکلر سے بھارت ماتا کی پوجا کرنے والے الفاظ کو ہٹایا جائے اور ہماری دی گئی سفارشات اور تجاویز پر غور کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.