ETV Bharat / bharat

Farm Laws: ایس آئی او نے زرعی قوانین کی واپسی کو کسانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی جیت قرار دیا

author img

By

Published : Nov 19, 2021, 8:39 PM IST

محمد سلمان احمد نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کے دیگر جائز مطالبات کو بھی فوری طور پر پورا کیا جائے اور اُن تمام قوانین اور پالیسیوں کو جو جمہوری عمل اور عوام کی مرضی کو پامال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں ان کو بھی جلد از جلد منسوخ کیا جائے۔

sio react on farm laws  sio on farm laws repeal  sio on farm laws  sio talk on farm laws  etv bharat urdu news  ایس آئی او کا زرعی قوانین پر رد عمل  ایس آئی او کا زرعی قوانین پر بیان  ایس آئی او کا زرعی قوانین پر اظہا خیال
ایس آئی او نے زرعی قوانین کی واپسی کو کسانوں کی جدوجہد اور قربانیوں کی جیت قرار دیا

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO) کے قومی صدر محمد سلمان احمد کا کہنا ہے کہ تینوں زرعی قوانین (Farm Laws)کو منسوخ کرنے کا فیصلہ ملک بھر کے کسانوں اور عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کی جیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ اکثریت پسند قوتیں عوام کی خواہشات کو نظر انداز نہیں کر سکتیں اور رائے عامہ کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔

ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسانوں کے دیگر جائز مطالبات کو بھی فوری طور پر پورا کیا جائے اور اُن تمام قوانین اور پالیسیوں کو جو جمہوری عمل اور عوام کی مرضی کو پامال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں ان کو بھی جلد از جلد منسوخ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:۔ Farm laws: غلام نبی آزاد کا رد عمل، کہا زرعی قوانین کی منسوخی خوش آئند

قابل ذکر ہے کہ زرعی قوانین (Farm Laws) کے بل پاس ہونے سے قبل ہی اس کی مخالفت شروع ہو گئی تھی جس کے بعد دہلی کی مختلف سرحدی علاقوں میں کسانوں کے ذریعے احتجاج کیا جا رہا تھا، ان احتجاجی مظاہرے کو کم و بیش ایک برس مکمل ہو چکا ہے اس دوران سات سو سے زائد کسانوں نے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردی ہیں۔
،

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.