ETV Bharat / bharat

Know Muhammad Campaign in Gujarat: ایس آئی او گجرات نے 'محمدﷺ کو جانو مہم' کی شروعات کی

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 8:08 PM IST

ایس آئی او آف انڈیا گجرات نے محمدﷺ سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے مہم کی شروعات کی ہے۔ یہ مہم 5 اگست سے 15 اگست تک چلے گی۔ اس مہم کا مقصد ملک کے تمام لوگوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے واقف کرانا اور ان کی دی گئی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانا ہے۔

ایس آئی او گجرات نے 'محمدﷺ کو جانو مہم' کی شروعات کی

احمدآباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن گجرات کی جانب سے نبی کریم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے تعلق سے تمام مذاہب کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے محمدﷺ کو جانو مہم (know Muhammad campaign) کی شروعات کی گئی ہے۔ اس تعلق سے ایس آئی او گجرات کے زونل سیکریٹری منور حسین شیخ نے کہا کہ ایس آئی او کی جانب سے محمدﷺ کو جانو مہم (know Muhammad campaign) کی شروعات کی گئی ہے۔ یہ مہم 5 اگست سے 15 اگست تک چلے گی۔ ملک بھر میں اسلام کے تعلق سے جو باتیں اور غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس کے ازالے کے لیے ایس آئی او نے یہ مہم شروع کی ہے، جس سے ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے تمام لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو جانیں اور سمجھیں اور ان کی دی گئی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچائیں۔ ہم اسلام کے تعلق سے پھیلائی جا رہی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Gujrat SIO On Bharat Mata Puja: گجرات کے اسکولوں میں بھارت ماتا کی پوجا کے سرکلر پر ایس آئی او کا ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے زندگی سے لوگ سبق حاصل کریں اور ان کی زندگی کے تعلق سے جو غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ اس کا ازالہ کیا جا سکے۔ اس مہم کے تحت ہم الگ الگ طریقے سے پروگرامز منعقد کریں گے، لوگوں سے ملاقات کریں گے اور لوگوں کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے آگاہ کریں گے اور برادران وطن تک نبی کریم کی زندگی و سیرت کو پہنچائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.