ETV Bharat / bharat

بھارت اورمملکت سعودی عرب کے مابین باہمی حج معاہدہ 2024 پر دستخط - بھارت سعودی عرب

Signing of Mutual Hajj Agreement 2024 مملکت سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر کے ساتھ ملاقات کے دوران، عازمین حج کو آخری میل تک کی معلومات فراہم کرکے بھارتی عازمین حج کے لیے آسانی اور سہولت فراہم کرنے اور ان کو فروغ دینے میں، حکومت ہند کے ڈیجیٹل اقدامات کی مملکت سعودی عرب کی جانب سے تعریف کی گئی۔

Signing of Mutual Hajj Agreement 2024
بھارت اورمملکت سعودی عرب کے مابین باہمی حج معاہدہ 2024 پر دستخط
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 8, 2024, 5:07 PM IST

نئی دہلی: خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی اور امور داخلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے آج مملکت سعودی کے شہر جدہ میں، مملکت سعودی عرب (کے ایس اے) کے حج و عمرہ کے وزیر عزت مآب ڈاکٹر توفیق بن فوضان الرابعہ کے ساتھ باہمی حج معاہدے 2024 پر دستخط کیے۔

غور طلب ہو کہ حج 2024 کے لیے ہندوستان سے کل 1,75,025 عازمین کے کوٹہ کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حجاج کرام کے لیے 1,40,020 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ جس سے پہلی مرتبہ حج کا ارادہ رکھنے والے عام عازمین کو بہت ہی زیادہ فائدہ پہنچے گا۔ جہاں 2024 میں 35,005 عازمین حج کو حج گروپ آپریٹرز کے ذریعے جانے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح ہو کہ مملکت سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر کے ساتھ ملاقات کے دوران، عازمین حج کو آخری میل تک کی معلومات فراہم کرکے ہندوستانی عازمین حج کے لیے آسانی اور سہولت فراہم کرنے اور ان کو فروغ دینے میں، حکومت ہند کے ڈیجیٹل اقدامات کی مملکت سعودی عرب کی جانب سے بہت زیادہ تعریف کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہو کہ مملکت سعودی عرب نے اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اس موقع پر خواتین کے بغیر محرم (ایل ڈبلیو ایم) زمرے کے تحت شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت ہند کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کی ستائش کی گئی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.