ETV Bharat / bharat

مہوا موئترا کو سرکاری بنگلہ خالی نہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری - مہوا کو وجہ بتاؤ نوٹس

Notice to Mahua Moitra ٹی ایم سی رہنما مہوا موئترا کو سرکاری بنگلہ خالی نہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس رہنما کو گزشتہ سال 8 دسمبر کو لوک سبھا سے نکال دیا گیا تھا۔

TMC leader Mahua Moitra
مہوا موئترا کو سرکاری بنگلہ خالی نہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری
author img

By PTI

Published : Jan 9, 2024, 7:55 AM IST

نئی دہلی: ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس (ڈی او ای) نے پیر کو ترنمول کانگریس کی سابق رکن اسمبلی مہوا موئترا کو اپنا سرکاری بنگلہ خالی نہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا۔ یہ اطلاع شہری مکانات اور شہری ترقی کی وزارت کے ذرائع نے دی۔ ترنمول کانگریس کو گزشتہ سال 8 دسمبر کو لوک سبھا سے نکال دیا گیا تھا۔

انہیں 7 جنوری تک بنگلہ خالی کرنے کو کہا گیا تھا کیونکہ ان کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ ڈی او ای نے اب ان سے تین دنوں میں وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دینے کو کہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 'مہوا موئترا کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں ان سے تین دن کے اندر جواب مانگا گیا ہے کہ انہوں نے ابھی تک اپنا سرکاری بنگلہ خالی کیوں نہیں کیا۔'

غور طلب ہو کہ 4 جنوری کو دہلی ہائی کورٹ نے ترنمول رہنما سے کہا تھا کہ وہ اُنہیں الاٹ کردہ سرکاری رہائش میں رہیں ساتھ ہی ڈی او ای سے رابطہ میں رہیں۔ ترنمول رہنما نے لوک سبھا سے نکالے جانے کے بعد الاٹمنٹ کی منسوخی کی وجہ سے 7 جنوری تک سرکاری بنگلہ خالی کرنے کی ہدایت کو چیلنج کیا تھا۔

جہاں اس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس سبرامنیم پرساد نے کہا کہ قواعد کے مطابق غیر معمولی حالات میں حکام فیس کی ادائیگی پر کسی شخص کو چھ ماہ تک رہنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ عدالت نے موئترا کو اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دی اور کہا کہ اس نے کیس کی خوبیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کی ہے۔ مزید کہا گیا کہ اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ اس معاملے میں اپنی مطابق فیصلہ کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.