ETV Bharat / bharat

شوپیان انکاونٹر میں ایک عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 6:39 AM IST

Updated : Oct 1, 2021, 11:45 AM IST

جنوبی ضلع شوپیان میں سکیوریٹی فورسیز اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ جس کی شناخت مجیب امین لون کے طورپر ہوئی ہے۔

عسکریت پسند ہلاک
عسکریت پسند ہلاک

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان کے رکہامہ علاقہ میں سکیوریٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے،جس کی شناخت مجیب امین لون کے طورپر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیوریٹی فورسز جن میں فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس شامل تھی آج علی الصبح 4 بجکر 30 منٹ پر رکہامہ کاپرن علاقہ میں عسکریت پسندوں کی چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔

عسکریت پسند ہلاک

اس دوران 4 بجکر 40 منٹ پر جب سکیوریٹی فورسز کے اہلکار ایک مشتبہ مکان کی طرف بڑھ رہے تھے تو وہاں پہلے سے موجود عسکریت پسند نے سکیوریٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیا ن ہوئے اس تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت مجیب امین لون ولد محمد امین لون ساکن ریڈونی کولگام کے طور پر کی گئی ہے۔ مجیب امین لون گزشتہ ماہ 9 تاریخ سے گھر سے لاپتہ تھا اور عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر لیا تھا۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک پستول برآمد کیا ہے۔

مذکورہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 34 آر ٓار، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طورپر رکہامہ کاپرن علاقہ کا محاصرہ کرلیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں نے سکیوریٹی فورسیز پر فائرنگ شروع کردی۔

مزید پڑھیں:بانڈی پورہ انکاونٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک

جوابی کاروائی میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2021, 11:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.