ETV Bharat / bharat

Shooting In South Carolina: امریکہ، جنوبی کیرولینا میں فائرنگ، بارہ افراد زخمی - جنوبی کیرولینا کے ایک شوپنگ مال میں فائرنگ

جنوبی کیرولینا کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ ہوئی جس کے سبب 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ شاپنگ مال میں تین افراد کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ Shooting At Shopping Mall In South Carolina

جنوبی کیرولینا میں فائرنگ
جنوبی کیرولینا میں فائرنگ
author img

By

Published : Apr 17, 2022, 12:15 PM IST

امریکہ کے جنوبی کیرولینا کے کولمبیا کے ایک شاپنگ مال میں اندھادھند فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ کولمبیا پولیس ڈپارٹمنٹ نے یہ اطلاع دی۔ پولیس چیف ولیم اسکیپ ہالبروک نے ہفتے کے روز کہا کہ فائرنگ میں کوئی ہلاک نہیں ہوا لیکن کل دس افراد گولیوں کی زد میں آئے، جب کہ بھگدڑ کے دوران دو دیگر زخمی ہوئے۔ ہالبروک نے کہا کہ متاثرین کی عمریں 15 سے 75 سال کے درمیان ہیں جن میں سے زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ مال میں تین افراد کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ تینوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.