ETV Bharat / bharat

Savitribai Phule Birth Anniversary شیوراج نے ساوتری بائی پھولے کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنی رہائش گاہ کے دفتر میں واقع آڈیٹوریم میں ساوتری بائی پھولے کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ ساوتری بائی پھولے نے مختلف ذاتوں کی 9 طالبات کے ساتھ لڑکیوں کا اسکول قائم کیا تھا، یہ اسکول اس وقت قائم کی گیا تھا، جب لڑکیوں کی تعلیم پر سماجی پابندی تھی۔Shivraj pays homage to Savitribai Phule

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 3:59 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عظیم سماجی مصلح محترمہ ساوتری بائی پھولے کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ چوہان نے رہائش گاہ کے دفتر میں واقع آڈیٹوریم میں ان کی تصویر پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ محترمہ پھولے 3 جنوری 1831 کو پیدا ہوئی تھیں۔ وہ ہندوستان کے پہلے لڑکیوں کے اسکول کی پہلی پرنسپل اور پہلے کسانوں کے اسکول کی بانی تھیں۔ ساوتری بائی نے اپنی زندگی ایک مشن کی طرح گزاری، جس کا مقصد بیوہ کی شادی کرانا، اچھوت کا خاتمہ، خواتین کی آزادی اور دلت خواتین کو تعلیم یافتہ بنانا تھا۔Savitribai Phule Birth Anniversary

3 جنوری 1848 کو پھولے نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر پنے میں مختلف ذاتوں کی 9 طالبات کے ساتھ لڑکیوں کا اسکول قائم کیا۔ اس وقت لڑکیوں کی تعلیم پر سماجی پابندی تھی۔ اس دوران پھولے نے نہ صرف خود تعلیم حاصل کی بلکہ انہوں نے دوسری لڑکیوں کے لیے بھی تعلیم حاصل کرنے کا انتظام کیا۔ 10 مارچ 1897 کو طاعون کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: Today in History عالمی تاریخ میں آج کا دن

Library and Computer Institute in Barabanki: ساوتری بائی پھولے و فاطمہ شیخ لائبریری و کمپیوٹر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.