ETV Bharat / bharat

Kalbe Jawad On Peshawar Blast: 'پاکستان میں شیعہ غیر محفوظ ہیں' - مولانا سید کلب جواد نقوی کا بیان

پاکستان کے پیشاور شہر کی شیعہ جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہوئے دہشت گردانہ حملے Peshawar Blast پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ غیر محفوظ ہیں۔ Shia Leader Kalbe Jawad On Peshawar Blast

Shia Leader Kalbe Jawad On Peshawar Blast: 'پاکستان میں شیعہ غیر محفوظ ہیں'

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 10:50 PM IST

مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ پاکستانی حکومت اقلیتی طبقات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شیعہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ مولانا نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان میں شیعوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے۔ Shia Leader Kalbe Jawad On Peshawar Blast

انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں، جلوسوں اور مساجد کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ شیعوں کے قتل عام کے لئے منظم منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ پاکستانی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، اس لیے قاتلوں کے حوصلے بڑھے ہوئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان تکفیریت کے راستے پر گامزن ہے، جو انسانیت کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

مولانا نے حکومت پاکستان سے اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اقلیتی طبقات خاص طور پر شیعوں کو تحفظ فراہم کرے۔ اس طرح کے دہشت گردانہ حملے حکومت کی ناکامی کی دلیل ہیں۔ عالمی حقوق انسانی کی تنظیمیں بھی ان حملوں پر مصلحت آمیز سکوت اختیار کرلیتی ہیں، جبکہ غیر مسلموں پر حملوں کے خلاف وہ سخت احتجاج کرتی ہیں، اس دہرے رویے نے دہشت گردی کو بڑھاوا دیا ہے۔ Shia Leader Kalbe Jawad On Peshawar Blast

مولانا نے کہا کہ ہم اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے نمازیوں کے اہل خانہ اور پاکستانی شیعوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور ہمیشہ انکے حق میں دعا گو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Peshawar Blast: پاکستان میں دھماکہ، پچاس سے زائد افراد جاں بحق

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کی جامع مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں امام جمعہ سمیت 50 افراد جاں بحق اور اس سے زیادہ نمازی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ Shia Leader Kalbe Jawad On Peshawar Blast

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.