ETV Bharat / bharat

'شہلا رشید کے والد کو اپنی ہی بیٹی سے خطرہ' - جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی سابق طلباء رہنما شہلا رشید کے والد عبدالرشید شورا نے جموں و کشمیر کے ڈی جی پی کو خط لکھ کر اپنی بیٹی پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

Shehla rashid
Shehla rashid
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 9:51 PM IST

Updated : Nov 30, 2020, 11:56 PM IST

جواہر لعل نہرو یونورسٹی کی سابق طلباء لیڈر شہلا رشید کے والد عبدالرشید شورہ نے اپنی بیٹی شہلا رشید پر الزام عائد کیا کہ وہ انہیں ہراساں کرتی ہیں۔

شہلا رشید کے والد کو اپنی ہی بیٹی سے خطرہ

شہلا رشید کے والد نے کہا کہ شہلا، اس کی والدہ، بہنیں اور ان کا ذاتی محافظ انہیں جان سے مارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پریس کلب جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہلا کے والد عبدالرشید نے الزام عائد کیا کہ 'مجھے اپنی بیٹی شہلا سے جان کا خطرہ لاحق ہے اور اس کام میں شہلا کی بڑی بہن، اس کی والدہ کے ساتھ ساتھ اس کے سکیورٹی گارڈ ثاقب احمد بھی ان کی مدد کر رہے ہیں اسی وجہ سے وہ جموں منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔

شہلا رشید کے والد نے جموں و کشمیر کے ڈی جی پی کو خط لکھا

تاہم شہلا رشید نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے اپنے والد کے خلاف گھریلوں تشدد کی بنا پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس کے باعث اب وہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کورٹ میں ان کے خلاف گھریلوں تشدد کا کیس چل رہا ہے۔

شہلا کے والد عبدالرشید نے ڈی جی پی کو لکھے گئے خط میں دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی سے جان کا خطرہ ہے۔

عبدالرشید شورا نے جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر کو لکھے مکتوب میں اپنی بیٹی پر الزام لگایا کہ شہلا رشید ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

شہلا رشید ٹویٹر، بشکریہ ٹویٹر
شہلا رشید ٹویٹر، بشکریہ ٹویٹر

ڈی جے پی کے نام 3 صفحات کا مکتوب انگریزی میں تحریر کیا گیا ہے۔ جس میں عبدالرشید نے اپنی بیٹی شہلا کو ہی ملک مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اینٹی نیشنل سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

Shehla Rashid
Shehla Rashid

وہیں شہلا نے اس پورے معاملے پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے میرے والد کا وہ ویڈیو دیکھا ہوگا، جس میں وہ میرے اور میری والدہ اور بہن کے خلاف بے تُکے الزامات لگارہے ہیں۔ اگر صحیح الفاظ میں کہیں تو وہ بیوی اور بیٹوں کی بے عزتی کرنے والے ناپاک آدمی ہیں۔ ہم نے آخر کار ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ معاملہ اسی کا ردعمل ہے۔

Last Updated : Nov 30, 2020, 11:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.