ETV Bharat / bharat

NCP on PM Candidate شرد پوار کو وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا، این سی پی

author img

By

Published : Sep 11, 2022, 7:57 PM IST

این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری پرفل پٹیل نے پارٹی کے قومی کنونشن کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ پوار کو آئندہ عام انتخابات میں وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا، لیکن مہنگائی، بے روزگار جیسے سنگین مسائل اور فرقہ وارانہ طاقتوں کی بڑھتی ہوئی کارگزاریوں کے پیش نظر وہ اپوزیشن کی جانب سے اپنی ذمہ داری پوری سرگرمی سے نبھائیں گے۔NCP On PM Candidate

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اتوار کو پارٹی صدر شرد پوار کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے اپوزیشن کی جانب سے ایک مضبوط رول ضرور ادا کریں گے۔NCP On PM Candidate

این سی پی کے قومی جنرل سکریٹری پرفل پٹیل نے پارٹی کے قومی کنونشن کے اختتام کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ پوار کو آئندہ عام انتخابات میں وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا، لیکن مہنگائی، بے روزگار جیسے سنگین مسائل ی اور فرقہ وارانہ طاقتوں کی بڑھتی ہوئی کارگزاریوں کے پیش نظر وہ اپوزیشن کی جانب سے اپنی ذمہ داری پوری سرگرمی سے نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوار ماضی میں اپوزیشن اتحاد کے مقصد میں ایک فعال اور قائدانہ رول ادا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

قبل ازیں پوار کو چار سال کے لیے دوبارہ متفقہ طور پر این سی پی کا قومی صدر منتخب کیا گیا تھا۔ پارٹی صدر منتخب ہونے کے بعد، پوار نے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، خواتین کے تحفظ ، چینی دراندازی اور فرقہ وارانہ کشیدگی جیسے مسائل پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ سبھی کو متحد ہوکر ان مسائل کے خلاف مضبوط آواز اٹھانی ہوگی۔ انہوں نے پارٹی کی ریاستی اور ضلعی تنظیموں کے صدور سے کہا کہ وہ این سی پی کی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر پروگرام منعقد کریں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف ماحول بنانے میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کے پیش نظر بی جے پی کے خلاف رائے عامہ تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NCP Re-elects Sharad Pawar As President شرد پوار دوبارہ این سی پی کے صدر منتخب ہوئے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.