ETV Bharat / bharat

Maha Assembly Polls مہاراشٹرا انتخابات میں ایم وی اے اور این سی پی ملکر مقابلہ کریں گے، پوار - نیشنلسٹ کانگریس پارٹی

مہاراشٹرکی موجودہ سیاسی صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے این سی پی چیف نے کہا کہ ہاتھ میں اقتدار کے ساتھ پاؤں زمین پر رکھنے کی ضرورت ہے، لیکن موجودہ حکمران لیڈر غلط بات کر رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈروان کو جیل میں ڈال رہے ہیں اور یہ سراسر غلط ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات ایم اے وی این سی پی ساتھ میں لڑے گی۔Sharad Pawar pitches for MVA Allies

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 6:00 PM IST

کولہاپور: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر شرد پوار نے اتوار کو کہا کہ این سی پی، کانگریس اور شیوسینا (ٹھاکرے) پر مشتمل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) آئندہ ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات مشترکہ طور پر لڑیں گی۔Pawar pitches for MVA allies to contest Assembly and LS polls togethers

اتوار کی صبح یہاں ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پوار نے کہا، 'ہم مل کر تیاری کر رہے ہیں اور اگلے سال ریاستی اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات لڑنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جب تک اکٹھے الیکشن لڑنے کے معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا جاتا تب تک مل کر لڑنا مشکل ہوگا۔ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پوار نے کہا کہ ہاتھ میں اقتدار کے ساتھ پاؤں زمین پر رکھنے کی ضرورت ہے، لیکن موجودہ حکمران لیڈر غلط بات کر رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال رہے ہیں اور یہ سراسر غلط ہے۔ یہاں تک کہ اب تو شیو سینا کے بھی دو گروپ تھے لیکن وفادار شیوسینک میدان میں کام کر رہے ہیں اور ادھو ٹھاکرے کے ساتھ آنے والے انتخابات میں لوگ حقیقی شیو سینا دیکھیں گے۔

شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت کے اس بیان پر کہ موجودہ ریاستی حکومت اگلے ماہ گر جائے گی، پوار نے طنزیہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ مسٹر راوت نے اس معاملے پر کیا کہا اس کے بارے میں انہیں کچھ نہیں معلوم، مسٹر راوت کے پلان کے بارے میں معلومات حاصل کریں گے۔ کانگریس کے نوجوان رہنما راہل گاندھی اور ان کی 'بھارت جوڑو' یاترا کی تعریف کرتے ہوئے پوار نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسٹر گاندھی کے بارے میں نقطہ نظر کو آلودہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پوار نے کہا کہ ریاست کے موجودہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری بار بار متنازعہ بیان دے رہے ہیں اور گورنر کے عہدے کے وقار کا احترام نہیں کررہے ہیں۔ پوار نے کہا کہ چھترپتی سنبھاجی مہاراج کو 'سوراجیہ رکشک' کہنا غلط نہیں ہے کیونکہ انہوں نے 'سوراجیہ' پر بہت سے حملوں کا مضبوطی کے ساتھ سامنا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sharad Pawar React on Modi's Remark شرد پوار کو کیوں ڈر لگتا ہے؟

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.