ETV Bharat / bharat

Sadhus to Supervise Films اب سادھو سنت بھی فلموں کی نگرانی کریں گے - شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی

فلم پٹھان کے گانے بے شرم رنگ کی ملک بھر میں مخالفت کی گئی جس کے بعد اب سادھو سنت خود بھی مبینہ طور پر مذہب کو نشانہ بنا کر بنائی جانے والی فلموں کو سینسر کریں گے۔ جوشی مٹھ میں واقع جیوتیر مٹھ کے شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشور آنند سرسوتی اب مذہب کی توہین کرنے والی فلموں کے خلاف سخت ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی فلموں کی نگرانی کے لیے دھرم سینسر بورڈ بنایا جائے گا۔ Pathan Movie Controversy

Sadhu's to Supervise Films
شنکر اچاریہ سوامی اویمکتیشور آنند سرسوتی
author img

By

Published : Jan 7, 2023, 1:45 PM IST

شنکر اچاریہ سوامی اویمکتیشور آنند سرسوتی

ہریدوار: جوشی مٹھ کے شنکر اچاریہ سوامی اویمکتیشور آنند سرسوتی نے بالی ووڈ فلموں اور سیریلز میں دکھائی جانے والی مذہب مخالف سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ایک دھرم سینسر بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں خود شنکر اچاریہ سمیت 10 لوگ شامل ہوں گے۔ بورڈ ہندو فلموں اور سیریلز میں ہندو مذہب اور ثقافت کے بارے میں متنازع مکالموں، کرداروں اور توڑ مروڑ کر دکھائے جانے والے مناظر و واقعات کا جائزہ لے گا۔ Sadhu's to Form Dharam Censor Board

شنکر اچاریہ سوامی اویمکتیشور آنند سرسوتی نے بتایا کہ کچھ پروڈیوسرز فلم، سیریل اور او ٹی ٹی میں ہندو مذہب اور ثقافت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ جان بوجھ کر لوگوں کے ذہنوں میں انتشار پیدا کرتے ہیں۔ یہ بورڈ صرف اس کی نگرانی کے لیے بنایا گیا ہے۔ دھرم سینسر بورڈ کا افتتاح 15 جنوری کو دہلی میں ہوگا۔ دھرم سینسر بورڈ کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک حصہ آنے والی فلموں کا جائزہ لے گا اور ان میں مذہب مخالف تمام مناظر کو ہٹانے کا کام کرے گا۔ دوسرا حصہ اس سے قبل ریلیز ہونے والی فلموں اور سیریلز میں مذہب مخالف تمام مناظر کو درست کرکے لوگوں کو آگاہ کرے گا۔

سوامی اویمکتیشور آنند نے کہا کہ ہمارا احتجاج سینسر بورڈ کے خلاف نہیں بلکہ فلموں میں دکھائے جانے والے مذہب مخالف سرگرمیوں کے خلاف ہے۔ ہم صرف سینسر بورڈ کے ساتھ کام کریں گے۔ ہم دھرم سینسر بورڈ میں صرف مذہب سے وابستہ لوگوں کو رکھیں گے۔ مذہب کے بارے میں اچھی معلومات رکھنے والوں کی ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔ انہیں اس بات کا اندازہ ہونا چاہیے کہ کردار ہمارے مذہب پر کیسے اور کتنے اثر انداز ہوں گے۔

دراصل شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس فلم کا گانا بےشرم رنگ ریلیز ہوا تھا۔ گانے میں شاہ رخ خان کی سبز قمیض اور دیپیکا پڈوکون کی زعفرانی بِکنی پر مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے متنازع بنایا تھا۔ اس کے بعد ملک کے کئی شہروں سے فلم کے گانے اور فلم کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ اس سے قبل نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی سوٹیبل بوائے میں مندر کے وقار کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا۔ نیٹ فلکس پر ہی ریلیز ہونے والی ایک اور فلم لڈو کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے گئے۔ اس فلم میں چار کہانیوں کو ایک میں باندھا گیا تھا لیکن انوراگ باسو پر ہندو مخالف سوچ کا الزام لگایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.