ETV Bharat / bharat

Shahi Idgah Removes Loudspeaker: کرشنا جنم بھومی کے بعد شاہی عیدگاہ نے ہٹایا لاؤڈ اسپیکر

لاؤڈ اسپیکر سے اذان اور ہنومان چالیسہ کو لے کر پورے ملک میں تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے متھرا میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد انتظامیہ نے اپنے لاؤڈ اسپیکر کو اتار لیا ہے۔ دو دن پہلے کرشنا جنم بھومی مندر انتظامیہ نے بھی اپنے لاؤڈ اسپیکر کو بند کر دیا تھا۔ Shahi Idgah Removes Loudspeaker

کرشنا جنم بھومی کے بعد شاہی عیدگاہ نے ہٹایا لاؤڈ اسپیکر

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 8:33 AM IST

متھرا: ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا میں واقع کرشنا جنم بھومی مندر کے بعد اب شاہی عیدگاہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا ہے۔ بتادیں کہ 20 اپریل یعنی بدھ کو کرشنا جنم بھومی مندر پر لگے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے گئے تھے۔ بھاگوت بھون کے اوپر لاؤڈ اسپیکر پر بھجن بجائے جاتے تھے۔ اس سے پہلے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ 'مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر کی آواز احاطے سے باہر نہیں جانی چاہیے۔' Shahi Idgah Removes Loudspeaker After Krishna Janmabhoomi Does

شری کرشنا جنم بھومی مندر کے بگل میں واقع شاہی عیدگاہ مسجد میں 3 لاؤڈ اسپیکر لگے تھے۔ جمعہ کو شاہی عیدگاہ مسجد کی دیکھ بھال کرنے والی کمیٹی نے دو لاؤڈ اسپیکر اتار لیے۔ حالانکہ ایک لاؤڈ اسپیکر ابھی بھی لگا ہوا ہے۔ کمیٹی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'لاؤڈ اسپیکر کی آواز مسجد کے احاطے سے باہر نہیں جائے گی۔' وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی اپیل پر سری کرشنا جنم بھومی مندر انتظامیہ نے بدھ کی صبح سے لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کی پہل کی ہے۔ Krishna Janmabhoomi Removes Loudspeaker

یہ بھی پڑھیں: Sri Krishna Janmabhoomi Stops Using loudspeakers: شری کرشنا جنم بھومی مندر میں صبح کے وقت لاؤڈ اسپیکر کا استعمال بند

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم ملنے سے پہلے ہی شری کرشنا جنم بھومی مندر انتظامیہ نے لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ کرشنا جنم بھومی سیوا سنستھان کے سکریٹری کپل شرما نے بتایا کہ 'بھاگوت بھون کے اوپر لگے لاؤڈ اسپیکر کو بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں شاہی عیدگاہ مسجد کمیٹی کے سکریٹری تنویر احمد نے کہا کہ ' انہوں نے مسجد میں لگے تین میں سے دو لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے ہیں۔ وہیں گزشتہ روز نماز جمعہ کے دوران لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کیا گیا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.